Brailvi Books

فیصلہ کرنے کے مدنی پھول
12 - 56
زَہر کو پہچان گئے اور پینے سے انکار فرما دیا، اس پر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو لِٹا کر زبردستی حَلق میں زَہر اُنڈیل دیا گیا۔ زَہر نے جب اپنا اثر دکھانا شروع کیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بارگاہِ خداوندی میں سجدہ رَیز ہو گئے اور سجدے ہی کی حالت میں ۱۵۰ھ ؁ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ (الخیرات الحسان، ص۸۸ تا ۹۲) اس وقت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عمر شریف 80 برس تھی۔ بغدادِ معلّٰی میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا مزارِ فائض الانوار آج بھی مَرجَعِ خَلائق ہے۔ 
دیارِ بغداد میں بلا کر، مزار اپنا دکھا، جہاں پر
ہیں نور کی بارِشیں چھما چھم ، امامِ اعظم ابو حنیفہ
(وسائل بخشش، ص۲۸۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شَکر رَنْجِیاںاور اُن کے نقصانات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بعض اوقات کچھ اسلامی بھائیوں کے مابین غلط فہمیوں وغیرہ کی بناپر شکر رنجیاںپیداہو جاتی ہیں اور بات بڑھتے بڑھتے شدید عداوت تک پہنچ کر قطع تعلقی پر ختم ہوتی ہے۔ پھر عیب جوئی، غیبت، چغلی، غلط بیانی اور بہتان تراشی کی گرم بازاری کے سبب نامۂ اعمال کی سیاہی اور اَنا وضِد کی وجہ سے طرفین کی تباہی کا انتظام ہونے لگتا ہے۔ یقینا یہ شیطان لعین کے کارنامے ہیں کہ یہ مسلمانوں بالخصوص نیکی کی دعوت دینے والوں کو آپس میں لڑوا کر اپنے