Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
98 - 360
 خبرسن کر سجدہ کرنے کو سجدۂ شکر کہا جاتا ہے ۔  (1) 
سوال	کن مواقع پرسجدۂ شکر کرنا مستحب ہے ؟ 
جواب	اولاد پیدا ہوئی یا مال پایا یا گمی ہوئی چیز مل گئی یا مریض نے شفا پائی یا مسافر واپس آ یا الغرض کسی بھی نعمت کے حصول پر سجدۂ شکر کرنا مستحب ہے ۔  (2) 
سوال	حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کس کے قتل کاسنا تو سجدۂ شکر ادا کیا ؟ 
جواب	حضور نبی  پاک ، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ابوجہل کے قتل کی خبر سن کر سجدۂ شکر ادا کیا ۔  (3) 
جُمُعَہ
سوال	نمازِ جُمُعَہ ادا کرنے کی کیا فضیلت  ہے ؟ 
جواب	حضرت سَیِّدُناابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبیِ پاک ، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جس نے اچھی طرح وُضُو کیا پھر جُمُعَہ پڑھنے کے لیے آیا ،  (  خطبہ) سنا اور چُپ رہا تواس کے وہ گناہ بخش دیئے جائیں گے جو اس جُمُعَہ اور دوسرے جُمُعَہ کے درمیان ہیں اور تین دن  مزید اور جس نے کنکری چُھوئی اس نے لغو کیا ۔  (4) 
سوال	نمازِ جُمُعَہ کے لئے غسل کرنے اور خوشبو لگانے والے کے لئے کیا انعام ہے ؟ 



________________________________
1 -     ماخوذ از مرآۃ المناجیح ، ۲ /  ۳۸۸ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوة ، ۱ /  ۱۳۶ ۔ 
3 -     اشعة اللمعات ، کتاب الصلاة ، باب فی سجود الشکر ، ۱ /  ۶۶۳ ۔ 
4 -     مسلم ، کتاب الجمعة ، باب فضل من استمع وانصت فی الخطبة ، ص۳۳۲ ، حدیث : ۱۹۸۸ ۔