Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
97 - 360
سوال	اگر کسی پر بہت سے سجدۂ تلاوت ہوں اور وہ انہیں ادا کئے بغیر مرجائے یا ادا کرنے سے عاجز ہوجائے تو اس کی سبکدوشی کی کیا صورت ہوگی؟ 
جواب	شریعت میں سجدۂ تلاوت کا کوئی بدل یا فدیہ نہیں ہے اسی لئے جو ادا نہ کرسکا اس پر مرتے وقت اس بارے میں کوئی وصیت کرنا لازم نہیں  ۔ یا تو ادا کرلے اور ادا کرنے سے عاجز ہو تو توبہ ۔  اس کے علاوہ کوئی صورت نہیں ۔  (1) 
سوال	کیا سجدۂ تلاوت میں ”سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی“کے علاوہ بھی کچھ پڑھا جاسکتا ہے ؟ 
جواب	فرض نماز میں سجدۂ تلاوت کیا تو ”سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی“پڑھے اور نفل نماز میں سجدہ کیا تو چاہے یہ پڑھے یا اور دُعائیں جو احادیث میں وارد ہیں وہ پڑھے (2) ۔  (3) 
سوال	اگر آیتِ سجدہ پڑھنے یا سننے والا فوراً سجدہ نہ کرسکے تو اسے کیا کہہ لیناچاہیے ؟ 
جواب 	اُس وقت اگر کسی وجہ سے سجدہ نہ کرسکے تو تلاوت کرنے والے اورسننے والے کو یہ کہہ لینا مستحب ہے ”سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیْکَ الْمَصِیْرُ “ ۔  (4) 
سوال	سجدۂ شکر کسے کہتے ہیں؟ 
جواب	حکیمُ الامت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں  : دینی یا دنیوی خوشی کی



________________________________
1 -     ماخوذ از فتاویٰ رضویہ ، ۸ /  ۲۳۸ ۔ 
2 -     مثلایہ دعا پڑھے : سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْ لِہٖ وَقُوَّ تِہٖ فَتَبَارَکَ اللہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ (  ترجمہ : میرے چہرے نے سجدہ کیا اس کے ليے جس نے اسے پیدا کیا اور اس کی صورت بنائی اور اپنی طاقت وقوت سے کان اور آنکھ کی جگہ پھاڑی برکت والا ہے اللہعَزَّ  وَجَلَّجو اچھا پیدا کرنے والا ہے ۔ ) يایہ کہہ لے : سُبْحٰنَ رَبِّنَا اِنْ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا  (  ترجمہ : پاک ہے ہمارا رب ، بے شک ہمارے پروردگار کا وعدہ ہو کر رہے گا ۔ )  (  بہار شریعت ، ۱ / ۷۳۲) 
3 -     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب سجود التلاوة ، ۲ /  ۷۰۰ ۔ 
4 -     فتاوی تاتارخانیة ، کتاب الصلاة ، الفصل الحادی والعشرون فی سجدة التلاوة ، ۱ /  ۷۸۹ ۔