سوال نمازِ تراویح فاسد ہوجانے پر اُس میں کی گئی تلاوت کا کیا حکم ہے ؟
جواب اگر کسی وجہ سے نمازِ تراویح فاسد ہو جائے تو جتنا قرآن مجید ان رکعتوں میں پڑھا ہے اُسے دوبارہ پڑھا جائے تاکہ ختمِ قرآن میں کمی نہ رہے ۔ (1)
سوال مُرَوَّجَہ شبینہ کے بارے میں صدرُ الشَّریعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کیا فرمایا ہے ؟
جواب صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : شبینہ کہ ایک رات کی تراویح میں پورا قرآن پڑھا جاتا ہے ، جس طرح آج کل رواج ہے کہ کوئی بیٹھا باتیں کر رہا ہے ، کچھ لوگ لیٹے ہیں ، کچھ لوگ چائے پینے میں مشغول ہیں ، کچھ لوگ مسجد کے باہر حُقّہ نوشی کر رہے ہیں اور جب جی میں آیا ایک آدھ رکعت میں شامل بھی ہوگئے یہ ناجائز ہے ۔ (2)
قضا نمازیں
سوال ادا اور قضا کی تعریف بیان کیجئے ؟
جواب جس چیز کابندوں کوحکم ہے اسے وقت میں بجا لانے کو ادا کہتے ہیں اور وقت کے بعد عمل میں لانا قضا کہلاتاہے ۔ (3)
سوال غزوۂ خندق میں کتنی نمازوں کی قضا ادا کی گئی؟
جواب غزوۂ خندق میں حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی چار نمازیں مشرکین کی وجہ سے جاتی رہیں یہاں تک کہ رات کا کچھ حصہ چلا گیا ، حضرت بلال رَضِیَ
________________________________
1 - فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب التاسع فی النوافل ، فصل فی تراویح ، ۱ / ۱۱۸ ۔
2 - بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۶۹۵ ۔
3 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب قضاء الفوائت ، ۲ / ۶۲۷ ، ۶۳۲ ۔