Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
90 - 360
جواب	قعدہ میں مقتدی سو گیا ، امام سلام پھیر کر اور دو رکعت پڑھ کر قعدہ میں آیا اب یہ بیدار ہوا تو اگر معلوم ہوگیا تو سلام پھیر کر شامل ہو جائے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد جلد پوری کر کے امام کے ساتھ ہو جائے ۔  (1) 
سوال 	کیا مقتدا شخص تنہا تراویح کی نماز پڑھ سکتا ہے ؟ 
جواب	جو شخص مقتدا ہو کہ اس کے ہونے سے جماعت بڑی ہوتی ہے اور چھوڑ دے گا تو لوگ کم ہو جائیں گے اسے بلا عذر جماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں ۔  (2) 
سوال 	تراویح کی 20 رکعتیں ایک ہی سلام کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے ؟ 
جواب	تراویح کی 20رکعتیں دس سلام کے ساتھ پڑھے یعنی ہر دو رکعت پر سلام پھیرے اور اگر کسی نے 20 پڑھ کر آخر میں سلام پھیرا تو اگر ہر دو رکعت پر قعدہ کرتا رہا تو ہو جائے گی مگر کراہت کے ساتھ اور اگر قعدہ نہ کیا تھا تو دو رکعت کے قائم مقام ہوئیں ۔  (3) 
سوال	اگر تراویح فوت ہو گئی تو اس کی قضا کب کرے ؟ 
جواب 	تراویح اگروقت میں نہ پڑھی اورفوت ہو گئی تو اس کی قضا نہیں ، نہ جماعت سے نہ تنہا اور اگر کوئی قضا کر بھی لیتا ہے تو یہ جداگانہ نفل ہو جائیں گے ، تراویح سے ان کا تعلق نہ ہو گا  ۔  (4) 



________________________________
1 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب التاسع فی النوافل ، فصل فی تراویح ، ۱ /  ۱۱۹ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب التاسع فی النوافل ، فصل فی تراویح ، ۱ /  ۱۱۶ ۔ 
3 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، ۲ /  ۵۹۹ ۔ 
4 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، ۲ /  ۵۹۸ ۔