Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
87 - 360
 ہیں ، فقط ان کے درمیان ، بعدمیں مکروہ نہیں (  11) فرض کا وقت تنگ ہو تو ہر نماز یہاں تک کہ سُنّتِ فجر و ظہر مکروہ ہے  (  12) جس بات سے دل بٹے اور دفع کر سکتا ہو اسے بے دفع کیے ہر نماز مکروہ ہے ، کوئی ایسا امر درپیش ہو جس سے دل بٹے خُشُوع میں فرق آئے ان وقتوں میں بھی نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔  (1) 
تراویح
سوال 	کیسے حافظ صاحب کوامام بنانا  چاہئے ؟ 
جواب	خوش خوان (  یعنی  محض اچھی آواز والے ) کو امام نہ بنانا چاہئے بلکہ درست خوان  (  صحیح پڑھنے والے ) کوبنائیں ۔  (2) افسوس صد افسوس کہ اس زمانہ میں حُفّاظ کی حالت نہایت ناگفتہ بِہ ہے ، اکثر تو ایسا پڑھتے ہیں کہ یَعْلَمُوْنَ تَعْلَمُوْنَ کے سوا کچھ پتہ نہیں چلتا الفاظ و حروف کھا جایا کرتے ہیں جو اچھا پڑھنے والے کہے جاتے ہیں اُنہیں دیکھئے تو حروف صحیح نہیں ادا کرتے ہمزہ ، الف ، عین اور ذ ، ز ، ظ اورث ، س ، ص ، ت ، ط وغیرہ حروف میں فرق نہیں کرتے جس سے قطعاً نماز ہی نہیں ہوتی  ۔  (3) 
سوال	تراویح میں امام صاحب کو کس طرح تلاوت کرنی چاہئے ؟ 
جواب	 تراویح میں مُتَوسِّط انداز پر قراء ت کرے مگر ایسا پڑھے کہ سمجھ میں آسکے یعنی



________________________________
1 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الاول فی المواقیت ، ۱ /  ۵۲ ، ۵۳ ۔ 
درمختار ، کتاب الصلاة ، ۲ /  ۴۶ ۔ ۵۰ ، بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ /  ۴۵۵ -۴۵۷ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب التاسع فی النوافل ، فصل فی تراویح ، ۱ /  ۱۱۶ ۔ 
3 -     بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۶۹۱ ۔