Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
84 - 360
تنہا گھر میں یا مسجد میں پڑھیں  ۔  (1) 
سوال 	سورج گہْن کی نماز کس وقت پڑھنے کا حکم ہے ؟ 
جواب	 گہْن کی نماز اسی وقت پڑھیں جب آفتاب گہنا ہو ، گہن چھوٹنے کے بعد نہیں اور گہن چھوٹنا شروع ہوگیا مگر ابھی باقی ہے اُس وقت بھی شروع کر سکتے ہیں اور گہن کی حالت میں اس پر اَبْر (  یعنی بادل) آجائے جب بھی نماز پڑھیں ۔  ایسے وقت گہن لگا کہ اس وقت نماز ممنوع ہے تو نماز نہ پڑھیں ، بلکہ دُعا میں مشغول رہیں اور اسی حالت میں ڈوب جائے تو دُعا ختم کر دیں اور مغرب کی نماز پڑھیں ۔  (2) 
سوال	صلوٰۃُ التسبیح کی فضیلت بیان کیجئے ؟ 
جواب	صَدرُالشّریعہ مفتی امجدعلی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :  اس نماز میں بے اِنتہا ثواب ہے ، بعض محققین فرماتے ہیں :  اس کی بزرگی سن کر ترک نہ کرے گا مگر دین میں سُستی کرنے والا ۔ حضورتاجدارِ خَتمِ نَبوّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سَیِّدُنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے فرمایا : ”اے چچا !  کیا میں تم کو عطا نہ کروں ، کیا میں تم کو بخشش نہ کروں ، کیا میں تم کو نہ دوں ، تمہارے ساتھ احسان نہ کروں ، دس خصلتیں ہیں کہ جب تم کرو تو اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا ۔  اگلا پچھلا پُرانا نیا جو بھول کرکیا اور جو قصداً  کیا چھوٹا اور بڑا پوشیدہ اور ظاہر ۔  اس کے بعد صلوٰۃُ التسبیح کی ترکیب تعلیم فرمائی پھر فرمایا :



________________________________
1 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب الکسوف ، ۳ /  ۷۷- ۷۹ ۔ 
2 -     جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الکسوف ، ص۱۲۳ ۔