خوشخبری ہے کہ اس کا خاتمہ سعادت پر ہوگا اور دوزخ میں نہ جائے گا ۔ (1)
سوال کونسی چار رکعت والی نماز کی تیسری رکعت میں ثنا اور تَعَوُّذْ پڑھنے کا حکم ہے ؟
جواب فرض اور ظہر و جمعہ کی پہلی اور بعد کی چاررکعت والی سُنّت کے علاوہ ہر چار رکعت والی نماز کی تیسری رکعت میں ثنا اور تَعَوُّذ پڑھنے کا حکم ہے ۔ (2)
سوال صلوٰۃُ الْاوَّابین کی فضیلت بیان کیجئے ؟
جواب حضرت سَیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبیٔ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے اور درمیان میں کوئی بُری بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں 12 سال کی عبادت کے برابرہوں گی ۔ (3) اور ایک حدیث شریف میں ہے : جوبعدِ مغرب چھ رکعتیں پڑھے اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ برابر ہوں ۔ (4)
سوال سورج گَہْن کی نماز کا حکم بتائیے اور اِس کی جماعت کی کیا شرائط ہیں؟
جواب سورج گَہْن کی نماز سُنّتِ مؤکَّدہ ہے اورجماعت سے پڑھنا مستحب ہے ، اگر جماعت سے پڑھی جائے تو خطبہ کے سوا تمام شرائطِ جُمُعَہ اس کے لیے شرط ہیں ، وہی شخص اس کی جماعت قائم کر سکتا ہے جو جُمُعَہ کی کر سکتا ہے ، وہ نہ ہو تو
________________________________
1 - ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب الوتروالنوافل ، مطلب فی السنن والنوافل ، ۲ / ۵۴۷ ۔
2 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، ۲ / ۵۵۲ ۔
3 - ابن ماجہ ، کتاب اقامة الصلاة ، باب ماجاء فی الست رکعات بعدالمغرب ، ۲ / ۴۵ ، حدیث : ۱۱۶۷ ۔
4 - معجم اوسط ، ۵ / ۲۵۵ ، حدیث : ۷۲۴۵ ۔