Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
80 - 360
جواب	نمازِ وِتْرکی تینو ں رکعتوں میں مطلقاً قِراءَت فرض ہے اور ہر ایک میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے ۔  (1) 
سوال	نمازِ وِتْر   میں کون کونسی سورتیں پڑھنا بہتر ہے ؟ 
جواب	بہتر یہ ہے کہ پہلی میں”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی“یا ”اِنَّآ اَنْزَلْنَا“دوسری میں ”قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ“تیسری میں ”قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ“پڑھے اور کبھی کبھی اور سورتیں بھی پڑھ لے ۔  (2) 
سوال	کیا رمضان کے علاوہ  نمازِ وِتْر  جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ 
جواب	نہیں پڑھنا چاہئے ۔ درمختار میں ہے : رمضان شریف کے علاوہ اور دنوں میں وِتْر  جماعت سے نہ پڑھے اور اگر تَدَاعِی کے طور پر ہو تو مکروہ ہے ۔  (3) 
سوال	وِتْر   کے بعد کتنے نوافل پڑھے جائیں اور ان میں کونسی سورتیں پڑھیں ؟ 
جواب	وِتْر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا بہتر ہے ، اس کی پہلی رکعت میں اِذَا زُلْزِلَت  (  سورۂ زلزلہ) دوسری میں قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْن (  سورۂ کافرون) پڑھنا بہتر ہے ۔  حدیث میں ہے کہ اگر رات میں نہ اٹھا تو یہ تہجد کے قائم مقام ہوجائیں گے ۔  (4) 
سوال 	تکبیرِ قنوت کے لئے نمازی کس صورت میں ہاتھ نہ اٹھائے ؟ 
جواب	وِتْر کی قضا میں تکبیرِ قُنوت کے ليے ہاتھ نہ اٹھائے جبکہ لوگوں کے سامنے پڑھتا 



________________________________
1 -     بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۶۵۴ ۔ 
2 -     بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۶۵۴ ۔ 
3 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، ۲ /  ۶۰۴ ۔ 
4 -     غنیۃ المتملی ، صلاة الوتر ، ص۴۲۴ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۶۵۸ ۔