ایک نماز سے تمہاری مدد فرمائی کہ وہ سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے وہ نمازِ وِتْر ہے ۔ (1)
سوال نماز وِتْر نہ پڑھنے والے کے متعلق کیا وعیدآئی ہے ؟
جواب حضور نبیٔ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : وِتْر حق ہے جو وِتْر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ، وِتْر حق ہے جو وِتْر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ، وِتْر حق ہے جو وِتْر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ۔ (2)
سوال اگر کسی شخص نے وِتْر کی نیت میں واجب کی نیت نہ کی تو اس کے وِتْر ادا ہو جائیں گے ؟
جواب وِتْر میں فقط وِتْر کی نیت کافی ہے ، اگرچہ اس کے ساتھ نیتِ وجوب نہ ہو ، ہاں نیتِ واجب بہتر ہے اوراگر واجب نہ ہونے کی نیت ہے تو کافی نہیں ۔ (3)
سوال ماہِ رمضان میں وِتْر کی جماعت ترک کرنا کیساہے ؟
جواب جماعتِ وِتْر نہ واجب نہ سنّتِ مؤکَّدَہ ، اس کے ترک میں کوئی گناہ نہیں ۔ (4)
سوال نمازِ وِتْر کی رکعتوں میں شک ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب وِتْر میں شک ہوا کہ دوسری ہے یا تیسری تو اس میں قُنوت پڑھ کر قعدہ کے بعد ایک رکعت اور پڑھے اور اس میں بھی قُنوت پڑھے اورسجدۂ سَہْو کرے ۔ (5)
سوال کیا وتر کی تینوں رکعات میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا ضروری ہے ؟
________________________________
1 - ابو داود ، کتاب الوتر ، باب استحباب الوتر ، ۲ / ۸۸ ، حدیث : ۱۴۱۸ ۔
2 - ابو داود ، کتاب الوتر ، باب فیمن لم یوتر ، ۲ / ۸۹ ، حدیث : ۱۴۱۹ ۔
3 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب فی منکر الوتر والسنن اوالاجماع ، ۲ / ۵۳۷ ۔
4 - فتاوی رضویہ ، ۷ / ۴۸۳ ۔
5 - فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو ، ۱ / ۱۳۱ ۔