Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
8 - 360
آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا ۔ 
سوال	 عبادت کا معنی بتائیے ؟ 
جواب	عبادت اُس انتہائی تعظیم کا نام ہے جو بندہ اپنی عَبْدِیَّتْ یعنی بندہ ہونے اور معبود کی اُلُوہیَّت یعنی معبود ہونے کے اِعتقاد اور اِعْتِراف کے ساتھ بجا لائے ۔  (1) 
سوال	عبادت اور تعظیم میں مثال کے ساتھ فرق بیان کیجئے ؟ 
جواب		عبادت کامفہوم بہت واضح ہے ، سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ کسی کو عبادت کے لائق سمجھتے ہوئے اُس کی کسی قِسْم کی تعظیم کرنا’’عبادت‘‘کہلاتاہے اور اگر عبادت کے لائق نہ سمجھیں تو وہ مَحْض”تعظیم“ہوگی عبادت نہیں کہلائے گی ، جیسے نماز میں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا عبادت ہے لیکن یہی نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا اُستاد ، پِیر یا ماں باپ کے لئے ہو تومَحض تعظیم ہے عبادت نہیں ۔  (2) 
سوال	بارگاہِ خداوندی میں اپنی حاجت سے پہلے وسیلہ پیش کرنے کی کیا برکت حاصل ہوتی ہے ؟ 
جواب	سورۂ فاتِحَہ کی پانچویں آیت کے تحت امام عبد اللہ بن احمد نسفیرَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں  : عبادت کو مدد طلب کرنے سے پہلے ذکر کیاگیا کیونکہ  حاجت طلب کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وسیلہ پیش کرنا قَبُولِیَّت کے زیادہ قریب ہے ۔  (3) اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وسیلہ پیش کرنا قرآن و حدیث سے



________________________________
1 -    تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۲۱ ، ۱ /  ۸۵ ۔ 
2 - 0    تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، الفاتحۃ ، تحت الآیۃ : ۴ ، ۱ /  ۴۷ ۔ 
3 - 1   تفسیر مدارك ، پ۱ ، الفاتحة ، تحت الآیة : ۵ ، ص۱۴ ۔