سوال توحید سے کیا مراد ہے ؟
جواب توحید سے مراد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی وَحدانیّت کو ماننا ہے یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک ہے (1) اور کوئی بھی اس کا شریک نہیں (2) ، نہ ذات میں نہ صفات میں ، نہ اَفعال ( کاموں) میں (3) نہ اَسماء ( یعنی ناموں ) میں (4) اور نہ ہی اَحکام میں ۔ (5)
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا اپنی قدرت سے پیدا کرنے کا کیا مطلب ہے ؟
جواب قدرت سے پیداکرنے کامطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو پیدا کرنے کا اِرادہ فرمایا اس کے لیے لفظ کُنْ ( یعنی ہوجا) فرمادیا اور وہ چیز اُس کی مرضی کے مطابق وجود میں آگئی ، جیسا کہ قرآنِ حکیم میں ارشاد فرمایا گیا ہے : (اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(۸۲)) ( پ۲۳ ، یٰسٓ : ۸۲) ترجَمۂ کنزالایمان : اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے ( کہ پیدا کرے ) تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے ۔
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے زمین وآسمان کو کتنے دن میں تخلیق فرمایا؟
جواب زمین وآسمان اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اللہ تعالیٰ نے چھ دن میں تخلیق فرمایا ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ پاک میں فرماتا ہے : (وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ﳓ) ( پ۲۶ ، قٓ : ۳۸) ترجمۂ کنزالایمان : اور بے شک ہم نے
________________________________
1 - پ۳۰ ، الاخلاص : ۱ ۔
2 - پ۸ ، الانعام : ۱۶۳ ۔
3 - تفسیر صاوی ، پ۳۰ ، الاخلاص ، تحت الآیة : ۱ ، ۶ / ۲۴۵۱ ۔
4 - التفسیر الکبیر ، پ۱۶ ، مریم ، تحت الآیة : ۶۵ ، ۷ / ۵۵۵ ۔
5 - پ۱۵ ، الکھف : ۲۶ ۔