ہوئے ان کی نماز ہوگئی اور جو سجدۂ سَہْوکے بعد شریک ہوئے ان کی نہ ہوئی؟
جواب جب مقتدی سجدۂ سَہْو کے بعد امام کے ساتھ ملیں اور بعد میں انہیں پتا چلے کہ امام پر سجدۂ سَہْو واجب نہیں تھا تو اُن مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی ۔ (1)
سوال قعدۂ اُولیٰ میں امام عادت سے زیادہ دیر لگائے تو مقتدی لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب اگر کوئی اتنا قریب ہے کہ امام کی آواز سنی کہ اَلتَّحِیَّاتکے بعد دُرود شریف شروع کیا تو جب تک امام اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰیسے آگے نہیں بڑھا ہے یہ مقتدی سُبْحٰنَ اللہ کہہ کر بتادے اور اگر اِس سے زیادہ پڑھ چکا ہے تو اب بتانا جائز نہیں ۔ (2)
سوال کسی نے سجدۂ سَہْو کرکے فوراً سلام پھیردیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب سجدۂ سَہْو کرنے سے پہلا قعدہ باطل نہ ہوامگر تشہد واجب ہے یعنی اگر سجدۂ سَہْو کر کے سلام پھیر دیا تو فرض ادا ہوگیا مگر گناہ گار ہوا اور نمازکااِعادَہ واجب ہے ۔ (3)
نماز وِتْر
سوال حدیث شریف میں وِتْر کی کیا اہمیت بیان ہوئی ہے ؟
جواب حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ وِتْر ہے وِتْر کو محبوب رکھتا ہے تواے قرآن والو ! وِتْر پڑھو ۔ (4) نیزارشادفرمایا : اللہ تعالیٰ نے
________________________________
1 - فتاوی قاضی خان ، کتاب الصلاة ، باب افتتاح الصلاة ، فصل فی مسبوق ، ۱ / ۴۹ ۔
2 - فتاوی رضویہ ، ۸ / ۲۱۲ملخصاً ۔
3 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب کل شفع من النفل صلاة ، ۲ / ۱۹۳ ، بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۵۱۶ ۔
4 - ترمذی ، کتاب الوتر ، باب ماجاء ان الوتر لیس بحتم ، ۲ / ۴ ، حدیث : ۴۵۳ ۔