Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
77 - 360
 تشہد پڑھا تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب	پہلی دو رکعتوں کے قیام میں اَلْحَمْد کے بعد تشہد پڑھا (  تو) سجدۂ سہو واجب ہے اور اَلْحَمْد سے پہلے پڑھا تو نہیں ۔ پچھلی (  یعنی آخری) رکعتوں کے قیام میں تشہد پڑھا تو سجدہ واجب نہ ہوا اور اگر قعدۂ اُولیٰ میں چند بار تشہد پڑھا سجدۂ واجب ہوگیا ۔  (1) 
سوال	نماز کاسلام پھیرتے وقت کونسا لفظ کہنا واجب اورکونساسنّت ہے ؟ 
جواب	دونوں طرف سلام پھیرتے وقت لفظ  ’’اَلسَّلَام‘‘دونوں بار واجب ہے جبکہ لفظ  ’’عَلَیْکُمْ‘‘ واجب نہیں بلکہ سنّت ہے ۔  (2) 
سوال	اگر کسی نے دوبار سورۂ فاتحہ پڑھ کر پھر کوئی سورت پڑھی تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب	فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل و وِتْر کی کسی رکعت میں سورت سے پہلے دو بارسورۂ فاتحہ پڑھی تو سجدۂ سَہْو واجب ہے ۔  (3) 
سوال	مَسْبُوق امام کے ساتھ سجدۂ سَہْو کرے گایا آخرمیں ؟ 
جواب	مَسْبُوق امام کے ساتھ سجدۂ سَہْو کرے اور اگر امام کے ساتھ سجدہ نہ کیا اور بقیہ رکعتیں پڑھنے کھڑا ہوگیا تو آخر میں سجدۂ سَہْو کرے ۔  (4) مگر بلا ضرورت امام کے سلام پھیرنے سے پہلے کھڑا ہونا مکروہِ تحریمی ہے ۔  (5) 
سوال	وہ کونسی صورت ہے کہ امام کے سجدۂ سَہْوسے پہلے جو لوگ جماعت میں شریک 



________________________________
1 -     بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۷۱۳ ۔ 
2 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۱۹۹ ، نماز کے احکام ، ص۲۲۰ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو ، ۱ /  ۱۲۶ ۔ 
4 -     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب سجود السھو ، ۲ /  ۶۵۹ ۔ 
5 -     بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۵۹۱ ۔