اپنی رکعتیں مکمل نہ کرلے سلام نہیں پھیرسکتا لہٰذا اگر امام نے سجدۂ سَہْو سے پہلے یا بعد سلام پھیرا اور مَسْبُوق نے بھی قصداً سلام پھیرا تو اس کی نماز ٹوٹ جائے گی ہاں اگر بھول کر پھیرا تو نہیں ٹوٹے گی ۔ (1)
سوال مَسْبُوق نے بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرا تو اس پر سجدۂ سَہْو ہے یا نہیں؟
جواب اگر مَسْبُوق نے ( بھول کر) امام کے ساتھ مَعاً بلا وقفہ سلام پھیرا تو اس پر سجدۂ سَہْو نہیں اور اگر سلام امام کے کچھ بھی بعد پھیرا تو کھڑا ہو جائے اپنی نماز پوری کرکے سجدۂ سَہْو کرے ۔ (2)
سوال فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول گیا اور رُکوع یا سجدے میں یاد آیا تو کیا کرے ؟
جواب جو سورت ملانا بھول گیا اگر اسے رُکوع میں یاد آیا تو فوراً کھڑے ہوکر سورت پڑھے پھر رُکوع دوبارہ کرے پھر نمازتمام کرکے سجدۂ سَہْو کرے اور اگر رُکوع كے بعد سجدہ میں یاد آیا تو صرف اَخِیر میں سجدۂ سَہْو کرلے نماز ہوجائے گی ۔ (3)
سوال امام نے رکوع سے اٹھتے وقت سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ کی جگہ اَللہُاَکْبَر کہا اور سجدۂ سَہْو نہیں کیاتو نماز ہوگئی یا نہیں؟
جواب نماز ہوگئی اور سجدۂ سَہْو کی اصلاً حاجت نہیں ۔ (4)
سوال اگر کسی نے قیام کی حالت میں تشہدپڑھا یا قعدۂ اُولیٰ میں ایک سے زیادہ مرتبہ
________________________________
1 - ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب سجود السھو ، ۲ / ۶۵۹ ۔
2 - ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب سجود السھو ، ۲ / ۶۵۹ ۔
3 - فتاوی رضویہ ، ۸ / ۱۹۶ ۔
4 - فتاوی رضویہ ، ۸ / ۲۱۶ ۔