Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
75 - 360
 وَاجِبُ الْاِعَادَہ ہوگی ۔  اسپرنگ والے گدّے پر پیشانی خوب نہیں جمتی لہٰذا  (  اس پر سجدہ کرنے سے ) نماز نہ ہوگی ۔  (1) 
سوال 	کس صورت میں چوتھی رکعت کا سجدہ کرتے ہی فرض باطل ہوجاتے ہیں؟ 
جواب 	مغرب کی نماز میں تیسری رکعت پر نہ بیٹھا اور چوتھی کا سجدہ کرلیاتو فرض باطل ہوجائیں گے  ۔  (2) 
سوال 	سجدے کی جگہ قدموں والی جگہ سے اونچی ہو توکیا سجدہ ہوجائے گا؟ 
جواب 	ایسی جگہ سجدہ کیا جو قدم کی بہ نسبت بارہ اُنگل سے زیادہ اونچی ہے تو سجدہ نہیں ہوگا اور بارہ انگل سے کم یا صرف بارہ انگل اونچی ہے تو ہوجائے گا ۔  (3) 
واجباتِ نماز اور سجدۂ سہو
سوال	وہ کون سی صورت ہے کہ سَہْو ہونے کے باوجود سجدۂ سَہْو نہ کرنا اَولیٰ ہے ؟ 
جواب 	اس صورت میں جبکہ جمعہ وعیدین میں حاضِرِین کثیر ہوں اور فتنہ کا خوف ہوتو سجدۂ سَہْو نہ کرنا اولیٰ ہے  ۔  (4) 
سوال 	کس صورت میں امام کے سجدۂ سَہْو کے لیے سلام پھیرنے پرمقتدی نے سلام پھیردیا تو اس کی نماز ٹوٹ جائے گی ؟ 
جواب 	مَسْبُوق یعنی وہ شخص جو پہلی رکعت کے بعد جماعت میں شامل ہوا جب تک



________________________________
1 -     نماز کے احکام ، ص۲۱۴ ۔ 
2 -     غنیۃ المتملی ، فرائض الصلاة ، السادس القعدة الاخیرة ، ص۲۹۰ ۔ 
3 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۲۵۷ ۔ 
4 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب سجود السھو ، ۲ /  ۶۷۵ ۔