Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
74 - 360
 صرف اس کے پڑھنے سے فرض ادا نہ ہوگا ۔  (1) 
سوال 	اگر کسی نے پہلی رکعت میں سورۃُ النّاس پڑھ لی تو دوسری میں کیا پڑھے ؟ 
جواب 	پہلی رکعت میں سورۃُ النّاس عَمَداً  (  جان بوجھ کر) نہیں پڑھنی چاہئے تاکہ تکرار کی ضرورت نہ پڑ جائے اگر سَہْواً  (  بھول کر) یاعمداًپڑھ چکا تواب دوسری رکعت میں وہی سورت یعنی سورۃُ النّاس دوبارہ پڑھے کیونکہ ترتیب بدل کر پڑھنا تکرار سے بھی سخت ہے بخلاف ختمِ قرآن کی صورت کے کہ اس میں پہلی رکعت میں سورۃُ النّاس تک پڑھنا اور دوسری رکعت میں الٓمّٓ تا مُفْلِحُوْن پڑھنا جائز  اور درست ہے ۔  (2) 
سوال 	اگر کسی شخص نے رکوع کرنے سے پہلے سجدہ کرلیا تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب 	قیام ، رُکوع ، سجود اور قعدۂ اَخِیرہ میں ترتیب فرض ہے ، اگر رُکوع سے پہلے سجدہ کر لیا پھر رکوع کیا تو وہ سجدہ جاتا رہا ، اگر رکوع کے بعد دوبارہ  سجدہ کرے گا تو نماز ہو جائے گی ورنہ نہیں ۔  (3) 
سوال 	کارپیٹ پر سجدہ کرتے وقت کس چیز کی احتیاط ضروری ہے نیز کیا اسپرنگ والے گدّے پر سجدہ کیا جاسکتا ہے ؟ 
جواب 	کارپیٹ پر سجدہ کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ پیشانی اچھی طرح جم جائے ورنہ نماز نہ ہوگی اور ناک کی ہڈی نہ دبی تو نماز مکروہِ تَحریمی



________________________________
1 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۲۳۶ ۔ 
2 -     فتاوی رضویہ ، ۶ /  ۲۶۶ ۔ 
3 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۱۷۲ ۔