یہ ہے کہ ( نماز) قطع کرے ( یعنی توڑدے ) اورپھرسے تحریمہ باندھے ۔ (1)
سوال گونگا یا وہ شخص جس کی زبان بند ہو وہ تکبیرِ تَحریمہ کس طرح کہیں؟
جواب ان پر تلفظ واجب نہیں ، دل میں ارادہ کرلینا کافی ہے ۔ (2)
سوال نماز میں کتنی دیر تک قیام ضروری ہے ؟
جواب قیام اتنی دیر تک ہے جتنی دیر قِرَاءَت ہے ، یعنی بقدرِ قراءتِ فرض ، قیام بھی فرض ، بقدرِ واجب ، واجب اور بقدرِ سنت ، سنت ۔ (3) لیکن پہلی رکعت میں قیامِ فرض میں مقدار ِتکبیرِ تحریمہ بھی شامل ہوگی ۔ (4)
سوال کس صورت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت ہونے کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھنا بہتر ہے ؟
جواب جو شخص قیام پر قادر ہے مگر سجدہ نہیں کر سکتا یعنی زمین پر یا زمین پر اتنی اونچی رکھی ہوئی چیز پر جس کی اونچائی بارہ ( 12) اُنگل سے زیادہ نہ ہو سجدہ کرنے سے عاجز ہوتو اس شخص سے قیام ساقِط ہوجائے گااس کے لئے بہتر یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے لیکن کھڑے ہو کر بھی پڑھ سکتا ہے ۔ (5)
سوال وہ کون سی آیت ہے جسے پڑھنے سے قراءت کا فرض ادا نہیں ہوگا؟
جواب سورتوں کے شروع میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ایک پوری آیت ہے ، مگر
________________________________
1 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ / ۲۱۹ ۔
2 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ / ۲۲۰ ۔
3 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ / ۱۶۳ ۔
4 - بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۵۱۰ ۔
5 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، بحث القیام ، ۲ / ۱۶۴ ، کرسی پر نماز پڑھنے کے احکام ، ص۴ ۔