Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
72 - 360
سوال 	فجر کس وقت ادا کرنا مستحب ہے ؟ 
جواب	فجر میں تاخیر مستحب ہے یعنی اِسفار میں (  جب خوب اُجالا ہوکہ زمین روشن ہو جائے ) شروع کرے مگر ایسا وقت ہونا مستحب ہے کہ40 سے 60 آیات تک تَرتیل کے ساتھ پڑھ سکے پھر سلام پھیرنے کے بعد اتنا وقت باقی رہے کہ اگر نماز میں فَساد ظاہر ہو تو طَہارت کرکے تَرتیل کیساتھ چالیس سے ساٹھ آیت تک دوبارہ پڑھ سکے اور اتنی تاخیر مکروہ ہے کہ طُلوعِ آفتاب کا شک ہو جائے ۔  (1) 
نماز کے فرائض
سوال 	کونسی نمازوں میں تکبیرِ تحریمہ کے لیے کھڑے ہونا فرض ہے ؟ 
جواب	جن نمازوں میں قیام فرض ہے ان میں تکبیرِ تحریمہ کے ليے قیام فرض ہے ، تو اگر بیٹھ کر اَللّٰہُ اَکْبَر کہا پھر کھڑا ہوگیا ، نماز شروع ہی نہ ہوئی ۔  (2) 
سوال 	وہ کونسی نمازیں ہیں جن میں قیام فرض ہے ؟ 
جواب 	فرض ، وتر ، عِیدَین اور سنتِ فجر میں قیام فرض ہے ۔ اگر بلاعذرِ صحیح کوئی یہ نمازیں بیٹھ کر ادا کرے گا تو نہ ہوں گی  ۔  (3) 
سوال 	اگر اس میں شک ہوجائے کہ امام سے پہلے تکبیر کہی یا بعد میں تو کیا کرے ؟ 
جواب 	اگر غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے کہی  (  تو نماز) نہ ہوئی اور اگر غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے نہیں کہی تو  (  نماز) ہوگئی اور اگر کسی طرف غالب گمان نہ ہوتو احتیاط



________________________________
1 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب فی طلوع الشمس من مغربھا ، ۲ /  ۳۰ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الرابع فی صفة الصلاة ، ۱ /  ۶۸ ۔ 
3 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، بحث القیام ، ۲ /  ۱۶۳ ۔