Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
71 - 360
 نفل نماز میں مطلق نماز کی نیت کافی ہے ۔  (1) 
سوال	نمازی کے پیروں تلے کتنی نَجاست ہوتو نماز نہیں ہوگی ؟ 
جواب 	نمازی کے ایک پاؤں کے نیچے درہم کی مقدار سے  زیادہ نَجاست ہوتو نماز نہ ہوگی ۔  (2)  یونہی اگر دونوں پاؤں کے نیچے تھوڑی تھوڑی نَجاست ہے کہ جمع کرنے سے ایک دِرَم ہو جائے گی (  تو نماز مکروہِ تَحریمی واجِبُ الْاِعَادہ اور درہم سے زائد ہو تو نماز نہیں ہوگی) ۔   (3) 
سوال 	نَجاست پر رکھے شیشے کے اوپر کھڑے ہوکر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب 	نماز ہوجائے گی اگر چہ نمایاں ہو ۔  (4) 
سوال	نمازِ مغرب کا وقت کب سے کب تک ہے ؟ 
جواب 	مغرب کی نماز کا وقت غُروبِ آفتاب سے غُروبِ شَفَق (5) تک ہے ۔  (6) 
سوال 	وہ کون سی نمازیں ہیں جن کے اوقات میں اوّل سے آخر تک کوئی کراہت نہیں ؟ 
جواب	فجر اور ظہر کے اوقات میں اوّل سے آخر تک کوئی کَرَاہَت نہیں ہے بخلاف باقی  (  تین نمازوں کے ) اوقات کے کہ وہ آخر میں مکروہ ہوجاتے ہیں ۔  (7) 



________________________________
1 -     منیة المصلی ، الشرط السادس النیة ، ص۲۲۵ ، بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۴۹۳ ۔ 
2 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ /  ۹۲ ۔ 
3 -     بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ /  ۴۷۷ ۔ 
4 -     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ /  ۹۲ ۔ 
5 -     شفق اس سپیدی کا نام ہے جو جانبِ مغرب میں سُرخی ڈوبنے کے بعد جنوباً شمالاً صبحِ صادِق کی طرح پھیلی ہوئی رہتی ہے ۔  (  الھدایة ، کتاب الصلاة ، باب المواقیت ، ۱ /  ۴۰) 
6 -     قدوری ، کتاب الصلاة ، ص۳۵ ۔ 
7 -     فتاوی رضویہ ، ۵ /  ۳۲۰ ۔