اور ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے سارا بدن سترہے ۔ عورت کے سر کے لٹکتے ہوئے بال ، گردن اور کلائیاں بھی سترمیں داخل ہیں ۔ (1) البتہ اگر دونوں ہاتھ ( گٹوں تک) ، پاؤں ( ٹخنوں تک) مکمل ظاہر ہوں تو ایک مُفتٰی بہٖ قول پر نماز درست ہے ۔ (2)
سوال جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں سے کوئی عضو نماز میں کُھل گیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب اگر چوتھائی حصے سے کم کُھلا تو نماز ہوگئی اور اگر چوتھائی عضو کُھل گیااور فوراً چُھپا لیاجب بھی ہوگئی اور اگر تین مرتبہ سُبْحٰنَ اﷲ کہنے کی مقدار برابر کُھلا رہا یا جان بوجھ کر کھولااگرچہ فوراً چھپا لیاتو نماز جاتی رہی ۔ (3)
سوال امام کو نما زمیں پایا اور معلوم نہیں کہ نمازِ عشا ہے یا تراویح تو کس نیت سے اقتدا کی جائے ؟
جواب اسے چاہئے کہ فرض کی نیت کرے کہ اگر فرض کی جماعت تھی تو فرض ، ورنہ نفل ہو جائیں گے ۔ (4)
سوال کیا نفل ، سُنّت اور تراویح میں مطلق نماز کی نیت کافی ہے ؟
جواب تراویح میں تراویح یا سنتِ وقت کی نیت کرے اور باقی سنتوں میں سنت یا حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مُتَابَعَت ( پیروی ) کی نیت کرے ۔
________________________________
1 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ / ۹۵ ۔
2 - اسلامی بہنوں کی نماز ، ص۹۱ ۔
3 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، مطلب فی النظر الی وجہ الامرد ، ۲ / ۱۰۰ ۔
4 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ / ۱۵۳ ۔