Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
6 - 360
اللہ  تعالٰی
سوال	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ’’مالِک عَلَی الاِطْلَاق‘‘ ہونے کا کیا معنی ہے ؟ 
جواب		اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جو چاہے کرے اور جو چاہے حکم دے ، اُس پر کچھ واجب نہیں ۔  (1) 
سوال	 مُفَسِّرِینِ کرام نے اسمِ جلالت ’’ اللہ‘‘کے کیا معانی بیان فرمائے ہیں؟ 
جواب	 	مُفَسِّرِین نے اِس لفظ کے یہ معانی بیان فرمائے ہیں :  (  1) عبادت کا مستحق  (  2) وہ ذات جس کی مَعْرِفَتْ میں عقلیں حیران ہیں  (  3) وہ ذات جس کی بارگاہ میں سُکون حاصل ہوتاہے (  4) وہ ذات کہ مصیبت کے وقت جس کی پناہ تلاش کی جائے ۔  (2) 
سوال	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے دو صفاتی ناموں’’رَحمٰن‘‘ اور ’’رحیم‘‘کے کیا معنی ہیں؟ 
جواب	رحمٰن کا معنی ہے :  نعمتیں عطا کرنے والی وہ ذات جو بہت زیادہ رحمت فرمائے اور رحیم کا معنی ہے  :  بہت رحمت فرمانے والا ۔  (3) 
سوال	 کسی کو ’’رحمٰن‘‘ یا ’’رحیم‘‘ کہنا کیسا ہے ؟ 
جواب		اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو رحمٰن کہنا جائز نہیں جبکہ رحیم کہا جا سکتا ہے جیسے قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کو بھی رحیم فرمایا ہے ۔  (4) 



________________________________
1 -     بہارِ شریعت ، حصہ ۱ ، ۱ /  ۲۵ ، حدیقة ندیة ، الباب الثانی فی الامور ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۲۴۹ ۔ 
2 -     تفسیر بیضاوی ، پ۱ ، الفاتحة ، تحت الآیة : ۴ ، ۱ /  ۳۲ ۔ 
3 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، الفاتحۃ ، تحت الآیۃ : ۲ ، ۱ /  ۴۴ ۔ 
4 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، الفاتحۃ ، تحت الآیۃ : ۲ ، ۱ /  ۴۶ ۔