Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
66 - 360
سوال	اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے کے لئے کیا بِشارت ہے  ؟ 
جواب 	حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جو شخص نماز کی حفاظت کرے اس کے لئے نمازقیامت کے دن نور ، دلیل اور نَجات ہو گی ۔  (1) 
سوال 	امامت کروانے  کے لیے کتنی اور کون کون سی شرطیں ہیں ؟ 
جواب	مردِ غیرِ معذور (  جو معذور شرعی نہ ہو) کے امام کے لیے چھ شرطیں ہیں  :  (  1) مسلمان ہونا  (  2) بالغ ہونا  (  3) عاقل ہونا  (  4) مرد ہونا  (  5) قِراءَت صحیح ہونا  (  6) معذور نہ ہونا ۔  (2) 
سوال	 امام کے ’’وَلَا الضَّآلِّیْن‘‘کہنے کے بعد اٰمین  کہنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : امام جب ”وَلَاالضَّآلِّیْن‘‘ کہے تو تم اٰمین کہو ، جس کی اٰمین فرِشتوں کی اٰمین کے مُوافق ہوتی ہے اُس کے پچھلے گناہ مُعاف ہوجاتے ہیں ۔  (3) 
سوال 	قیام ، رُکوع ، سجدہ ، قعدہ اور سلام پھیرتے وقت نظرکہاں ہونی چاہئے ؟ 
جواب 	قیام کی حالت میں سجدہ کی جگہ ، رُکوع میں دونوں قدموں کی پشت پر ، سجدہ میں ناک کی طرف ، قعدہ میں گود کی طرف ، پہلے سلام میں سیدھے کندھے کی طرف اور دوسرے سلام میں اُلٹے کندھے کی طرف نظر کرنا مستحب ہے ۔  (4) 
سوال	نماز میں امام سے پہلے سر اُٹھانااور جھکانا کیسا ہے ؟ 



________________________________
1 -     مسند امام احمد ، مسند عبداللہ بن عمرو ، ۲ /  ۵۷۴ ، حدیث : ۶۵۸۷ ۔ 
2 -     نورالایضاح ، کتاب الصلاة ، باب الامامة ، ص۱۵۵ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب الاذان ، باب جھر الماموم بالتامین ، ۱ /  ۲۷۵ ، حدیث : ۷۸۲ ۔ 
4 -     تنویر الابصار مع در مختار ، ۲ / ۲۱۴ ۔