Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
63 - 360
 آواز ہیں ۔ “ (1) 
سوال	اذان کہنے کی فضیلت پر کوئی تین روایات سنائیے ؟ 
جواب	 (  1) مُؤذِّن کی جہاں تک آواز پہنچتی ہے ، اس کے ليے مغفرت کر دی جاتی ہے اورہر تر و خشک جس نے آواز سنی اس کے ليے گواہی دے گا ۔  (2)   (  2) ثواب کی طلب میں اَذان دینے والاخون میں لت پت شہید کی طرح ہے ، مرنے کے بعدقبر میں اس کے بدن میں کیڑے نہیں پڑیں گے ۔  (3)  (  3) اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اَذان کہنے میں کتنا ثواب ہے تو اِس پر باہم تلوار چلتی ۔  (4) 
سوال	اگر نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اذان کہی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ 
جواب	وقت ہونے کے بعد اَذان کہی جائے ، قبل از وقت کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اذان کے دوران  وقت آگیا تو اِعَادَہ کی جائے (  یعنی دوبارہ دی جائے ) ۔   (5) 
سوال	بیٹھ کر اذان کہنایا قبلہ کے علاوہ کسی اور سمت منہ کرکے اذان کہنا کیسا؟ 
جواب	ایسا کرنامکروہ ہے ، اگراِس طرح کہی تو دوبارہ دی جائے ۔  (6) 



________________________________
1 -     ابو داود ، کتاب الصلاة ، باب کیف الاذان ، ۱ /  ۲۱۰ ، حدیث : ۴۹۹ ۔ 
2 -     مسند امام  احمد ، مسند ابی ھریرة ، ۳ /  ۴۲۰ ، حدیث : ۹۵۴۶  ۔ 
3 -     معجم کبیر ، ۱۲ /  ۳۲۲ ، حدیث : ۱۳۵۵۴ ۔ 
4 -     مسند امام  احمد ، مسند ابی سعید الخدری ، ۴ /  ۵۹ ، حدیث : ۱۱۲۴۱ ۔ 
5 -     ھدایة ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، ۱ /  ۴۵ ، بہار شریعت ، حصہ ۳ ، ۱ / ۴۶۵ ۔ 
6 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الاذان ، ۱ /  ۵۴ ۔ 
درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، مطلب فی اول من بنی المنائر للاذان ، ۲ /  ۶۹ ۔