جواب یہ جُوٹھا ( پانی) ناپاک ہے اور سرخی جاتی رہنے کے بعد اس پر لازم ہے کہ کلّی کرکے منہ پاک کرے اور اگر کُلی نہ کی اور چند بار تھوک کا گزر مَوضَعِ نَجاست ( یعنی ناپاک حصّے ) پر ہوا خواہ نگلنے میں یا تھوکنے میں یہاں تک کہ نَجاست کا اثر نہ رہا تو طہارت ہو گئی اسکے بعد اگر پانی پئے گا تو پاک رہے گا اگرچہ ایسی صورت میں تھوک نگلنا سخت ناپاک بات اور گناہ ہے ۔ (1)
سوال اگر نجاست کا رنگ کپڑے پر باقی رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب اگر نَجاست دور ہو گئی مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بُو باقی ہے تو اسے بھی زائل کرنا لازم ہے ہاں اگر اس کا اثر بَدِقّت ( یعنی دشواری سے ) جائے تو اثر دُور کرنے کی ضرورت نہیں تین مرتبہ دھولیا پاک ہو گیا ، صابُن یا کھٹائی یا گرم پانی ( یا کسی قسم کے کیمیکل وغیرہ) سے دھونے کی حاجت نہیں ۔ (2)
اذان واقامت
سوال کون سے دو صحابہ ٔکرام کو خواب میں اذان سکھائی گئی ؟
جواب امیر المؤمنین حضرت سیدنا فاروقِ اعظم اور حضرت سَیِّدُناعبداﷲ بن زید بن عبد رَبِّہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو اَذان خواب میں تعلیم ہوئی ، حضور نبیٔ غیب دان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ”یہ خواب حق ہے “ اور عبد اﷲ بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا : ”جاؤ بلال کو تلقین کرو ، وہ اَذان کہیں کہ وہ تم سے زیادہ بلند
________________________________
1 - فتاوی ھندیة ، الباب الثالث فی المیاہ ، الفصل الثانی فیما لایجوز بہ التوضؤ ، ۱ / ۲۳ ، بہار شریعت ، حصہ۲ ، ۱ / ۳۴۱ ۔
2 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب السابع فی النجاسة واحکامھا ، ۱ / ۴۲ ، بہار شریعت ، حصہ۲ ، ۱ / ۳۹۷ ۔