جواب کسی کپڑے یا بدن پر چند جگہ نَجاستِ غلیظہ لگی اور کسی جگہ دِرہم کے برابر نہیں ، مگر مجموعہ درہم کے برابر ہے ، تو درہم کے برابر سمجھی جائے گی اور زائد ہے تو زائد ۔ (1)
سوال مختلف جانوروں کے پیشاب اور ان کی بِیٹ کا کیا حکم ہے ؟
جواب جن جانوروں کا گوشت حلال ہے ( جیسے گائے ، بیل ، بھینس ، بکری ، اونٹ وغیرہا ) ان کا پیشاب ، نیز گھوڑے کا پیشاب اور جس پرندے کا گوشت حرام ہے ، خواہ شکاری ہو یا نہیں ( جیسے کوّا ، چیل ، شِکرہ ، باز) اس کی بِیٹ نَجاستِ خفیفہ ہے ۔ (2)
سوال نجاستِ خفیفہ کا حکم بتائیے ؟
جواب نَجاستِ خفیفہ کا حکم یہ ہے کہ کپڑے کے جس حصّے یا بدن کے جس عُضْو میں لگی ہے اگر اس کی چوتھائی سے کم ہے تومُعاف ہے ، مثلاً آستین میں نَجاستِ خفیفہ لگی ہوئی ہے تو اگر آستین کی چوتھائی سے کم ہے یا دامن میں لگی ہے تو دامن کی چوتھائی سے کم ہے یا اسی طرح ہاتھ میں لگی ہے تو ہاتھ کی چوتھائی سے کم ہے تو مُعاف ہے یعنی اس صورت میں پڑھی گئی نماز ہوجائے گی ۔ البتّہ اگر پوری چوتھائی میں لگی ہو توبغیر پاک کئے نماز نہ ہوگی ۔ (3)
سوال کسی کے منہ سے اتنا خون نکلا کہ تھوک میں سرخی آگئی اور اس نے فوراً پانی پی لیا تو اس کے جوٹھے پانی کا کیا حکم ہے ؟
________________________________
1 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الطھارة ، باب الانجاس ، مطلب اذا صرح ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۵۸۲ ۔
2 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب السابع فی النجاسة واحکامھا ، ۱ / ۴۶ ۔
3 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب السابع فی النجاسة واحکامھا ، ۱ / ۴۶ ، بہار شریعت ، حصہ۲ ، ۱ / ۳۸۹ ۔