Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
60 - 360
جواب  	 نَجاستِ غَلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن پر ایک دِرہَم سے زیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے ، بغیرپاک کئے اگر نَماز پڑھ لی تو نَماز نہ ہوگی اور اس صورت میں جان بوجھ کر نَماز پڑھنا سخت گناہ ہے اور اگر دِرہَم کے برابر کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی ہو تو اس کا پاک کرنا واجِب ہے اگربغیر پاک کئے نَماز پڑھ لی تو نماز مکروہ ِتحریمی ہوگی اور ایسی صورت میں کپڑے یا بدن کو پاک کرکے دوبارہ نَماز پڑھنا واجب ہے ،  (  اور اگر) درہم سے کم کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی ہے تو اس کا پاک کرنا سُنّت ہے اگربغیر پاک کیے نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی ، مگر خلافِ سنّت ، ایسی نماز کو دہرا لینا بہتر ہے ۔  (1) 
سوال 	نَجاست کا ایک درہم کی مقدار ہونے سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب   	نَجاستِ غَلیظہ کا دِرہَم یا اس سے کم یا زیادہ ہونے سے مُراد یہ ہے کہ نَجاستِ غلیظہ اگر گاڑھی ہو مثلاً پاخانہ ، لِید وغیرہ تو دِرہَم سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشہ (  یعنی 4.374گرام) ہے ، لہٰذا اگر نَجاست دِرہم سے زیادہ یاکم ہے تو اس سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشے سے کم یا زیادہ ہونا ہے اور اگرنَجاستِ غَلیظہ پتلی ہو جیسے پیشاب وغیرہ تو دِرہم سے مُراد لمبائی چوڑائی ہے یعنی ہتھیلی کو خوب پھیلا کر ہموار رکھئے اور اس پر آہستگی سے اِتنا پانی ڈالئے کہ اس سے زیادہ پانی نہ رُک سکے ، اب جتنا پانی کا پھیلاؤہے اُتنابڑا دِرہم سمجھا جائے گا ۔  (2) 
سوال	اگر کپڑے یا بدن پر چند مقامات پرایک درہم سے کم نجاست لگی ہو تو کیا حکم ہے ؟ 



________________________________
1 -     بہار شریعت ، حصہ ۲ ، ۱ /  ۳۸۹ ۔ 
2 -     بہار شریعت ، حصہ ۲ ، ۱ /  ۳۸۹ ۔