Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
59 - 360
نجاست
سوال	نجاست کی کتنی اور کو ن کونسی قسمیں ہیں ؟ 
جواب 	نجاست کی دو قسمیں ہیں :  (  1) نجاستِ حقیقیہ (  2) نجاستِ حکمیہ ۔  (1) 
سوال	نجاستِ حقیقیہ سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب	نجاستِ حقیقیہ وہ ناپاک چیز ہے جو کپڑے یا بدن وغیرہ پر لگ جائے تو ظاہر طور پر معلوم ہو جاتی ہے جیسے پاخانہ پیشاب وغیرہ  ۔ 
سوال	نجاستِ حکمیہ سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب	نجاستِ حکمیہ وہ ہے جو نظر نہیں آ تی یعنی صرف شریعت کے حکم سے اسے ناپاکی کہتے ہیں جیسے بے وُضو ہونا یا غسل کی حاجت ہونا  ۔ 
سوال	نجاستِ حقیقیہ کی کتنی قسمیں ہیں ؟ 
جواب	نَجاستِ حقیقیہ کی دو قسمیں ہیں :  (  1) نَجاستِ غَلِیظہ (  غَ ۔ لِی ۔ ظَہ)  (  2) نَجاستِ خفیفہ  (  خَ ۔  فِی ۔ فَہ) ۔   (2) 
سوال	 نجاستِ غلیظہ کسے کہتے ہیں؟ 
جواب	انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجِب ہو نَجاستِ غلیظہ ہے جیسے پاخانہ ، پیشاب ، بہتا خون ، پِیپ ، منہ بھرقَے وغیرہ ۔  (3) 
سوال	نجاستِ غلیظہ کا حکم بیان کیجئے ؟ 



________________________________
1 -     مجمع الانھر ، کتاب الطھارة ، باب الانجاس ، ۱ /  ۸۶ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب السابع فی النجاسة واحکامھا ، ۱ /  ۴۵ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب السابع فی النجاسة واحکامھا ، ۱ /  ۴۶ ۔