جواب قیدی کو قید خانہ والے وُضو نہ کرنے دیں تو تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور اِعَادَہ کرے اور اگر وہ دشمن یا قید خانہ والے نماز بھی نہ پڑھنے دیں تو اشارہ سے پڑھے پھر اعادہ کرے ۔ (1)
سوال ایسی جگہ جہاں پانی ملے نہ پاک مٹی تو نماز کیسے ادا کی جائے ؟
جواب اگر کوئی ایسی جگہ ہے جہاں نہ پانی ملتا ہے نہ پاک مٹی تواسے چاہئے کہ وقتِ نماز میں نماز کی سی صورت بنائے یعنی تمام حرکاتِ نماز بِلا نیتِ نماز بجا لائے ۔ (2)
سوال کس تیمم سے ایک نماز کے بعد دوسری نماز پڑھنا جائز نہیں؟
جواب نمازِ جنازہ یا عِیدَیْن یا سنّتوں کے لیے اس غرض سے تیمم کیا ہو کہ وُضو میں مشغول ہو گا تو یہ نمازیں فوت ہو جائیں گی تو اس تیمم سے اس خاص نماز کے سوا کوئی دوسری نماز جائز نہیں ۔ (3)
سوال کس صورت میں پانی پر قدرت کے باوجود تیمم جائز ہے ؟
جواب اگر کسی کے پاس پانی ہے مگر وُضو یا غُسل میں استعمال کرے گا تو خود یا دوسرا مسلمان یا اپنا یا اس کا جانور اگرچہ وہ کتّا جس کا پالنا جائز ہے ، پیاسا رہ جائے گا اور اپنی یا ان میں سے کسی کی پیاس خواہ فی الحال موجود ہو یا آئندہ اس کا صحیح اندیشہ ہو کہ وہ راہ ایسی ہے کہ دور تک پانی کا پتا نہیں تو تیمم جائز ہے ۔ (4)
________________________________
1 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الرابع فی التیمم ، ۱ / ۲۸ ۔
2 - بہار شریعت ، حصہ ۲ ، ۱ / ۳۵۳ ۔
3 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الطھارة ، باب التیمم ، ۱ / ۴۵۵ ۔
4 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الرابع فی التیمم ، ۱ / ۲۸ ۔