نہ ہو کہہ دیا ہو کہ پانی نقصان کرے گا ( تو ایسی صورت میں تیمم کی اجازت ہے ) ۔ (1)
سوال کتنی مَسافَت تک پانی نہ ملے تو تیمم جائز ہوگا؟
جواب چاروں طرف ایک ایک میل تک پانی کا پتا نہیں ( تو تیمم جائز ہے ) اگر یہ گمان ہو کہ ایک میل کے اندر پانی ہوگا تو تلاش کر لینا ضروری ہے ۔ بلا تلاش کیے تیمم جائز نہیں ۔ (2)
سوال کس صورت میں نمازِ جنازہ کے لیے تیمم کرنے کی اجازت ہے ؟
جواب غیر ولی کو نمازِ جنازہ فوت ہو جانے کا خوف ہو تو تیمم جائز ہے ولی کو نہیں کہ اس کا لوگ انتظار کریں گے ۔ خوفِ فوت کے یہ معنی ہیں کہ چاروں تکبیریں جاتی رہنے کا اندیشہ ہو اور اگر یہ معلوم ہو کہ ایک تکبیر بھی مل جائے گی تو تیمم جائز نہیں ۔ (3)
سوال کس صورت میں مردے کو تیمم کروایا جائے ؟
جواب مُردے کواگر غُسل نہ دے سکیں خواہ اس وجہ سے کہ پانی نہیں یا اس وجہ سے کہ اُس کے بدن کو ہاتھ لگانا جائز نہیں جیسے اجنبی عورت یا اپنی عورت کہ مرنے کے بعد اسے چُھو نہیں سکتا تو اسے تیمم کرایا جائے ، غیر مَحْرَم کو اگرچہ شوہر ہو عورت کو تیمم کرانے میں کپڑا حائل ہوناچاہئے ۔ (4)
سوال قیدی کو جیل میں وضو نہ کرنے دیاجائے تو وہ کیا کرے ؟
________________________________
1 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الرابع فی التیمم ، ۱ / ۲۸ ۔
2 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الرابع فی التیمم ، ۱ / ۲۹
3 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الرابع فی التیمم ، ۱ / ۳۱ ۔
4 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطلب فی حدیث کل سبب ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۱۰۶ ۔
بہارشریعت ، حصہ ۲ ، ۱ / ۳۵۲ ۔