سوال وُضو کے بعد سُورۃُ القَدْر پڑھنے کی فضیلت اور فائدہ بیان کیجئے ؟
جواب حدیثِ مبارکہ میں ہے : جو وُضو کے بعد ایک مرتبہ سُورۃُ القَدْر پڑھے وہ صدّیقین میں سے ہے اور جو دو مرتبہ پڑھے وہ شہدا میں شمار کیا جائے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ میدانِ محشر میں اسے اپنے انبیا کے ساتھ رکھے گا ۔ (1) نیزجو وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۂ اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ ( سورۃُ القدر) پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَالله اس کی نظر کبھی کمزور نہ ہو گی ۔ (2)
سوال وُضو کے بعد کون سی دُعا پڑھی جاتی ہے ؟
جواب اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتطَھِّرِیْنَ ترجمہ : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنادے اور مجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کردے ۔ (3)
تَیَمُّم
سوال کس قسم کی بیماری میں وضو یا غسل کی جگہ تیمم کرنے کی اجازت ہے ؟
جواب ایسی بیماری ہو کہ وُضو یا غُسل سے اس ( بیماری) کے زِیادہ ہونے یا دیر میں اچھا ہونے کا صحیح اندیشہ ہو خواہ یوں کہ اس نے خود آزمایا ہو کہ جب وُضو یا غُسل کرتا ہے تو بیماری بڑھتی ہے یا یوں کہ کسی مسلمان اچھے لائق حکیم نے جو ظاہراً فاسق
________________________________
1 - کنز العمال ، کتاب الطھارة ، الفصل الثانی فی اداب الوضوء ، ۹ / ۱۳۲ ، حدیث : ۲۶۰۸۵ ۔
2 - مسائل القرآن ، ص٢٩١ ۔
3 - ترمذی ، کتاب الطھارة ، باب فیما یقال بعد الوضوء ، ۱ / ۱۲۱ ، حدیث : ۵۵ ۔