Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
54 - 360
جواب	ایسی صورت میں بایاں  (  یعنی الٹا ) پاؤں دھو لیا جائے  ۔  (1) 
سوال	 کس صورت میں بے وضو شخص دہ دردہ (  یعنی سوہاتھ / پچیس گز / دوسو پچیس فُٹ) سے کم پانی میں بے دُھلا ہاتھ ڈال دے  تو پانی مستعمل نہیں ہوگا؟ 
جواب	اگر پانی بڑے برتن میں ہو اور کوئی چھوٹا برتن بھی نہیں کہ اس میں پانی اونڈیل کر ہاتھ دھوئے تو اسے چاہئے کہ بائیں ہاتھ کی انگلیاں ملا کر صرف وہ انگلیاں پانی میں ڈالے ، ہتھیلی کا کوئی حصہ پانی میں نہ پڑے اور پانی نکال کر دہنا ہاتھ گِٹّے تک تین بار دھوئے پھر دہنے ہاتھ کو جہاں تک دھویا ہے بِلا تکلّف پانی میں ڈال سکتا ہے  ۔  (2) 
سوال	ایسی کوئی  ایک صورت  بتائیں جس میں بالغ شخص نماز میں قَہقَہَہ لگائے پھر بھی  اُس کاوضو باقی رہے ؟ 
جواب	بالغ نے نمازِ جنازہ میں قَہقَہہ لگایا تو نماز ٹوٹ گئی  مگر وضو باقی ہے ۔  (3) 
سوال	قَے سے کب وضو ٹوٹتا ہے ؟ 
جواب	منہ بھر قے کھانے ، پانی یا صفرا (  یعنی پیلے رنگ کے کڑوے پانی ) کی وضو توڑ دیتی ہے ۔  (4) 
سوال	منہ بھر قے سے کب وضو نہیں ٹوٹتا؟ 
جواب	جب وہ قے بلغم کی ہو تو اس صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا ۔  (5) 



________________________________
1 -     درمختار ، کتاب الطھارة ، ۱ /  ۳۱۰ ۔ 
2 -     بہار شریعت ، حصہ ۲ ، ۱ / ۲۹۳ ۔ 
3 -     حاشیة طحطاوی ، کتاب الطھارة ، ص۹۲ ۔ 
4 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الاول فی الوضوء ، الفصل الخامس فی نواقض الوضوء ، ۱ /  ۱۱ ۔ 
5 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الاول فی الوضوء ، الفصل الخامس فی نواقض الوضوء ، ۱ /  ۱۱ ۔