Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
53 - 360
		 ورنہ وضو ہوجائے گامگرثواب نہ پائے گا ۔  (1) 
سوال	 نماز کی کنجی کیا ہے ؟ 
جواب	حضور جانِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنّت  کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی وُضو ہے ۔  (2) 
سوال	وُضو  میں بِالتّرتیب اعضا دھونے سے کون ساطبّی فائدہ حاصل ہوتا ہے ؟ 
جواب	وُضو  میں پہلے ہاتھ دھونے پھر کلّی کرنے پھر ناک میں پانی ڈالنے پھر چہرہ اور دیگر اعضا دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کے لیے مفید ہے ۔  (3) 
سوال	بیسن پر کھڑے کھڑے وضو کرناکیسا ہے ؟ 
جواب	بیسن پر کھڑے کھڑے وضو کرنا خلافِ مستحب ہے ۔  (4) 
سوال	مسواک کے چند طبّی  فوائد بتائیے ؟ 
جواب	مسواک سے قوّتِ حافظہ بڑھتی ، دردِ سر دور ہوتا اور سر کی رگوں کو سکون ملتا ہے ، اس سے بلغم دور ، نظر تیز ، معدہ درست اور کھانا ہضم ہوتا ہے ، عقل بڑھتی ، بچوں کی پیدائش میں اضافہ ہوتا ، بڑھاپا دیر میں آتا اور پیٹھ مضبوط ہوتی ہے  ۔  (5) 
سوال	وضو کے بعد یاد آیا کہ کوئی عُضْو دھونے سے رہ گیا ہے مگر یا د نہیں کہ کون سا تو اب کیا کرے ؟ 



________________________________
1 -     رد المحتار ، کتاب الطھارة ، مطلب الفرق بین الطاعةوالقربة والعبادة ، ۱ /  ۲۳۸ ۔ 
2 -     مسند امام احمد ، مسند جابر بن عبداللہ ، ۵ /  ۱۰۳ ، حدیث : ۱۴۶۶۸ ۔ 
3 -     نماز کے احکام ، ص۷۰ ۔ 
4 -     نماز کے احکام ، ص۳۸ ۔ 
5 -     حاشیة طحطاوی ، کتاب الطھارة ، فصل فی سنن الوضوء ، ص۶۹ ۔