Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
52 - 360
جواب	اس سے مراد وہ پانی ہے جس کے وضو کے قابل ہونے میں شک ہو ، گدھے ، خچر کا جُوٹھا مشکوک ہے ، لہٰذا اس سے وُضو نہیں ہوسکتا کیونکہ بے وضو ہونا یقینی ہے اور یقینی ناپاکی مشکوک چیز سے زائل نہیں ہوسکتی ۔  (1) 
سوال 	مشکوک پانی کا حکم بیان کیجئے ؟ 
جواب	اچھا پانی ہوتے ہوئے مشکوک سے وُضو و غُسل جائز نہیں اور اگر اچھا پانی نہ ہو تو اسی سے وُضو وغُسل کرلے اور تیمم بھی اور بہتر یہ ہے کہ وُضو پہلے کر لے اور اگر عکس کیا یعنی پہلے تیمم کیا پھر وُضو جب بھی حَرَج نہیں اور اس صورت میں وُضو اور غُسل میں نیت کرنی لازمی ہے  اور اگر وُضو کیا اور تیمم نہ کیا یا تیمم کیا اور وُضو نہ کیا تو نماز نہ ہوگی ۔  (2) 
سوال	جن جانوروں کا جوٹھاناپاک ہے ان کے پسینہ کا کیا حکم ہے ؟ 
جواب	جس کا جوٹھا ناپاک ہے اُس کا پسینہ اور لُعاب بھی ناپاک ہے اور جس کا جُوٹھا پاک اس کا پسینہ اور لُعاب بھی پاک اور جس کا جُوٹھا مکروہ اس کا لُعاب اور پسینہ بھی مکروہ ۔  (3) 
وضو
سوال	وضو کرتے ہوئے کیا نیت ہونی چاہئے ؟ 
جواب	وضو پر ثواب پانے کے لیے حکمِ الہی بجالانے کی نیت سے وضو کرنا ضروری  ہے



________________________________
1 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الثالث فی المیاہ ، ۱ /  ۲۴ ، ماخوذ از بہار شریعت ، حصہ۲ ، ۱ /  ۳۴۳ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الثالث فی المیاہ ، ۱ /  ۲۴ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الثالث فی المیاہ ، ۱ /  ۲۳ ، بہار شریعت ، حصہ۲ ، ۱ /  ۳۴۴ ۔