سوال وہ كونسا حوض ہے جو مکمل بھرا ہوتو ناپاک ہے لیکن کم بھرا ہو تو پاک ہے ؟
جواب کوئی حوض ایساہے کہ اُوپر سے تنگ اور نیچے کُشادہ ہے یعنی اوپر دَہ در دَہ ( یعنی سوہاتھ / پچیس گز / دوسوپچیس فُٹ) نہیں اور نیچے دَہ دردَہ یازِیادہ ہے اگر ایسا حَوض اوپر تک بھرا ہوا ہو اور نَجاست پڑے توناپاک ہے ، پھراگر اُس کا پانی گَھٹ گیا اور وہ دَہ در دَہ ہو گیا تو پاک ہوگیا ۔ (1)
سوال اگر جسم یا کپڑے سے کتا چھوجائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب کتابدن یا کپڑے سے چُھو جائے تو اگرچِہ اس کا جِسْم تَر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے ، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا ۔ (2)
سوال انسانی جسم سے نکلنے والی رَطُوبَت کب پاک ہے ؟
جواب جورَطوبَت انسانی بدن سے نکلے اور وُضو نہ توڑے وہ نجس نہیں ۔ مَثَلاًخون یا پیپ بہہ کر نہ نکلے یا تھوڑی قے کہ منہ بھر نہ ہو پاک ہے ۔ (3) خارِش یا پھُڑیوں میں اگر بہنے والی رَطُوبت نہ ہو صِرف چِپَک ہو اور کپڑا اس سے بار بار چھو کر چاہے کتنا ہی سَن جائے پاک ہے ۔ (4)
سوال مشکوک پانی سے کیا مراد ہے ؟
________________________________
1 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الثالث فی المیاہ ، ۱ / ۱۹ ۔
2 - فتاوی ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب السابع فی النجاسة واحکامھا ، ۱ / ۴۸ ۔
3 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الطھارة ، مطلب فی حکم کی الحمصة ، ۱ / ۲۹۴ ۔
4 - ماخوذ از فتاویٰ رضویہ ، ۱ / ۲۸۰ ۔