گناہ مٹ جاتا ہے اور دوسرے پر ایک درجہ بلند ہوتا ہے ۔ (1) اورایک حدیث شریف میں یہ فرمایا : جو طہارت کرکے اپنے گھر سے فرض نمازکے ليے نکلا اس کا اجر ایسا ہے جیسا احرام والے حاجی کا ۔ (2)
سوال رات میں اٹھ کر طہارت کرکے دعا مانگنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب حضور پُرنور ، شافِعِ یَوْمُ النُّشُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : میرا جو اُمتی رات کو بیدار ہوکر خود کو طہارت کی طرف مائل کرتاہے حالانکہ اس پر شیطان گرہیں لگا چکاہوتاہے ، جب وہ اپنے ہاتھ دھوتاہے تو ایک گِرَہ کھل جاتی ہے ، جب وہ چہرہ دھوتاہے تو دوسری گِرَہ کھل جاتی ہے ، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتاہے تو تیسری گِرَہ کھل جاتی ہے اور جب وہ پاؤں دھوتاہے تو چوتھی گِرَہ کھل جاتی ہے تب اللہ عَزَّ وَجَلَّ حجاب کے پیچھے موجود فرشتوں سے فرماتاہے : ”دیکھومیرے اس بندے کو جوخودکو مجھ سے سوال کرنے پر مائل کرتاہے یہ بندہ مجھ سے جو کچھ مانگے گاوہ اسے عطا کیاجائے گا ۔ ‘‘ (3)
سوال کیاطہارت کے بعد بچ جانے والے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے ؟
جواب طہارت کے بچے ہوئے پانی سے وُضو کر سکتے ہیں ، بعض لوگ جو اس کو پھینک دیتے ہیں یہ نہ چاہئے ( یعنی ایسا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ایسا کرنا) اِسراف میں داخل ہے ۔ (4)
________________________________
1 - مسلم ، کتاب المساجد ، باب المشی الصلاة تمحی بہ...الخ ، ص۲۶۳ ، حدیث : ۱۵۲۱ ۔
2 - ابو داود ، کتاب الصلاة ، باب ماجاء فی فضل المشی الی الصلاة ، ۱ / ۲۳۱ ، حدیث : ۵۵۸ ۔
3 - ابن حبان ، کتاب الطھارة ، باب فضل الوضوء ، ۲ / ۱۹۴ ، حدیث : ۱۰۴۹ ۔
4 - ماخوذ از فتاویٰ رضویہ ، ۴ / ۵۷۵ ۔