Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
48 - 360
سوال 	شَرَعی معذور کون ہوتا ہے ؟ 
جواب	وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہو کہ ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ وُضو کے ساتھ نمازِ فرض ادا نہ کرسکاتووہ معذورہے (1) ۔   (2) 
سوال	شرعی اِصطلاح میں ’’حد‘‘سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب	 حد ایک قسم کی سزا ہے جس کی مقدار شریعت کی جانب سے مُقَرَّر ہے کہ اُس میں کمی بیشی نہیں ہوسکتی اس سے مقصودلوگوں کو ایسے کام سے باز رکھنا ہے جس کی یہ سزا ہے اور جس پر حد قائم کی گئی وہ جب تک توبہ نہ کرے مَحْض حد قائم کرنے سے پاک نہ ہوگا ۔  (3) 
طہارت
سوال	ہر شخص کوطہارت کے کس قدر مسائل واحکام سیکھنا ضروری ہیں؟ 
جواب	ہر عاقِل و بالغ مسلمان مرد وعورت کے لیے طہارت کے وہ اَحکام سیکھنے فرض عین ہیں جن سے نَماز دُرُست ہو سکے  ۔  (4) 
سوال	امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی نے طہارت کے کتنے مراتب بیان فرمائے ہیں؟ 
جواب	حُجۃ الاسلام امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی فرماتے ہیں  : طہارت کے 4 مراتب ہیں :   (  1) اپنے ظاہر کو احداث (  یعنی ناپاکیوں اور نجاستوں) سے پاک کرنا



________________________________
1 -     معذورِ شرعی کے احکام جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 499 صفحات  پر مشتمل کتاب ”نماز کے احکام“کے صفحہ 43تا46کا مطالعہ فرمالیجئے ۔ 
2 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الطھارة ، باب الحیض ، مطلب فی احکام المعذور ، ۱ /  ۵۵۴ ۔ 
3 -     بہارِ شریعت ، حصہ ۷ ، ۲ / ۳۶۲ ۔ 
4 -     نجاستوں کا بیان مع کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ، ص ۱ ۔