سوال واجب کسے کہتے ہیں؟
جواب ايسا كام جس كو كرنا ضروری ہو اور اس کا ثبوت دلیلِ ظنّی سے ہو ، اس کا منکر گمراہ و بے دین ہے ۔ (1)
سوال سُنّتِ مؤکّدہ اور غیر مؤکّدہ کی کیا تعریف ہے ؟
جواب سُنّتِ مؤکّدہ وہ كام جسے حضورنبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ہمیشہ فرمایا ہو البتہ بیانِ جواز کے لیے کبھی ترک بھی فرمایاہو ، اس كا نادراً چھوڑنے والا بھی عِتاب کا مستحق اور عادتاً چھوڑنے والا عذاب کا مستحق ہے ۔ جبکہ سنتِ غیر مؤکدہ وہ كام جس کو چھوڑنا شریعتِ مطہرہ کی نظر میں ناپسندہو ، چاہے اس پر حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ہمیشگی فرمائی ہو یا نہیں ، اس کو چھوڑنا شریعت کو ناپسند ہے لیکن چھوڑنے والا عتاب کا مستحق نہیں ۔ (2)
سوال مستحب کے کیا معنی ہیں؟
جواب مستحب وہ کہ نظرِ شرع میں پسند ہو مگرترک پر کچھ ناپسندی نہ ہو ، خواہ خود حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے کیا یا اس کی ترغیب دی یا علمائے کرام نے پسند فرمایا اگرچہ احادیث میں اس کا ذکر نہ آیا ۔ (3)
سوال اصطلاحِ شرع میں مُباح کسے کہتے ہیں؟
جواب جس کے کرنے اور چھوڑنے دونوں کی اجازت ہو ، نہ اس میں ثواب ہے نہ اس
________________________________
1 - ماخوذ از فتاویٰ فقیہ ملت ، ۱ / ۲۰۴ ۔
2 - ماخوذ از بہار ِشریعت ، حصہ۲ ، ۱ / ۲۸۳ ۔
3 - بہارِ شریعت ، حصہ۲ ، ۱ / ۲۸۳ ۔