Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
45 - 360
		 گمراہ ، بددین ۔ شریعت حضور اَقدس سید عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اقوال ہیں اور طریقت حضور کے اَفعال ، اور حقیقت حضور کے اَحوال  اور معرفت حضور کے علومِ بے مثال ۔  (1) 
شرعی اِصْطِلَاحات
سوال 	فرضِ اعتقادی کسے کہتے ہیں؟ 
جواب	فرضِ اعتقادی :  وہ ہے جو ایسی دلیل سے ثابت ہوجس میں کوئی شبہہ نہ ہو اس کا انکار کرنے والا ائمۂ حنفیہ کے نزدیک مطلقاً کافر ہے اور اگروہ ایسا مسئلہ ہو جس کی فرضیت دین ِ اسلام کے ہرعام وخاص پر روشن وواضح ہو جب تو اس کے منکر کے کافر ہونے پر ایسااِجماعِ قطعی ہے کہ جو اس کے کفر میں شک کرے وہ خود بھی کافر ہے اور جو کسی فرضِ اعتقادی کوجان بوجھ کر بغیر کسی صحیح شرعی عذر کے ایک بار بھی چھوڑے وه فاسق ، گناہِ کبیرہ کا مُرتَکِبْ اور عذابِ نار کا حقدار ہے جیسے نماز ، رکوع ، سجود وغیرہ ۔  (2) 
سوال	فرضِ کفایہ کیا ہوتا ہے ؟ 
جواب	فرضِ کفایہ وہ ہوتاہے جوکچھ لوگوں کے اداکرنے سے سب کی جانب سے ادا ہوجاتاہے اورکوئی بھی ادانہ کرے توسب گناہ گارہوتے ہیں ۔ جیسے نمازِجنازہ وغیرہ ۔  (3) 



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ /  ۴۶۰ ۔ 
2 -     ماخوذ از بہارِ شريعت ، حصہ٢ ، ١ / ٢٨٢ ۔ 
3 -     وقار الفتاویٰ ، ۲ /  ۵۷ ۔