Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
44 - 360
سوال	مزارات ِاولیاءِ کرام پر حاضری  دینا اورانہیں پکارنا کیسا ہے ؟ 
جواب	اولیاءِ کرام کے مزارات پر حاضری مسلمان کے لیے سعادت وباعثِ برکت ہے ۔  (1) اور  اِن کو دُور و نزدیک سے پکارنا سلفِ صالح کا طریقہ ہے ۔  (2) 
سوال 	خود کو شرعی احکامات سے آزادجاننے والوں کے متعلق  حضرت جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی نے کیافرمایا ہے ؟ 
جواب	حضرت سَیِّدُ الطائفہ جنید بغدادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی گئی :  کچھ لوگ زُعْم  (  گمان) کرتے ہیں کہ اَحکامِ شريعت تووُ صول (  خداتعالیٰ تک پہنچنے ) کا وسیلہ تھے اور ہم وَاصِل ہوگئے (  پہنچ گئے ) اب ہمیں شریعت کی کیا حاجت؟ (   آپ نے ) فرمایا :  سچ کہتے ہیں وَاصِل ضرور ہوئے ، کہاں تک ؟ جہنّم تک ، چوراور زانی ایسے عقیدے والوں سے بہتر ہیں ، میں اگر ہزار برس جیوں تو فرائض وواجبات تو بڑی چیز ہیں جو نوافل ومستحبات مقرر کرلئے ہیں بے عُذرِ شرعی ان میں سے کچھ کم نہ کروں ۔  (3) 
سوال	شریعت ، طریقت ، حقیقت اور مَعرفت میں  کیا فرق ہے ؟ 
جواب	اعلیٰ حضرت ، امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں :  شریعت ، طریقت ، حقیقت ، معرفت میں باہم اصلاً کوئی اختلاف نہیں ، اس کا مُدَّعِی (  یعنی اِن چاروں کو الگ الگ سمجھنے کا دعویدار) اگر بے سمجھے کہے تو نِرا جاہل ہے اور سمجھ کر کہے تو



________________________________
1 -     فتاوی رضویہ ، ۲۹ /  ۲۸۲ ۔ 
2 -     بہار شریعت ، حصہ اول ، ۱ /  ۲۷۵ ۔ 
3 -     الیواقیت والجواھر ، المبحث السادس والعشرون ، ص۲۰۶ ۔