Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
41 - 360
		یا کلمۂ شہادت پڑھائیے اگر عَرَبی نہیں جانتا تو جو بھی زَبان سمجھتا ہو اُسی زبان میں ترجَمہ بھی کہلوا لیجئے اگر وہ عَرَبی کلمہ نہیں پڑھ پارہا تو اُسی کی زَبان میں اُس سے شَھادَتَیْن کا اِقرار باآواز کروالیجئے یعنی وہ کہہ دے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائِق نہیں ، محمّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے رسول ہیں ۔ اِس طرح سے وہ شخص مسلمان ہو جائے گا ۔  (1) 
ولایت
سوال	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اولیاء کرام کی کیا شان بیان فرمائی ہے ؟ 
جواب	ارشادِ باری تعالیٰ ہے : )اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲)(  (  پ۱۱ ، یونس :  ۶۲) ترجَمۂ کنز الایمان : سن لو بے شکاللہکے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم ۔ 
سوال	اولیائے کرام سے عداوت رکھنے والوں کے لیے حدیث میں کیا وعید آئی ہے ؟ 
جواب	حضرت ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : ’’جو میرے کسی ولی سے دشمنی کرے ، میرا اُس کے ساتھ اعلانِ جنگ ہے  ۔ “ (2) 
سوال	ولی کی علامت کیا ہے ؟ 
جواب	حدیثِ پاک  میں ہے  : ولی وہ ہے جس کو دیکھنے سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یاد آئے ۔  (3) 



________________________________
1 -     کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۵۵۱ ۔ 
2 -     بخاری ، کتاب الرقاق ، باب التواضع ، ۴ /  ۲۴۸ ، حدیث : ۶۵۰۲ ۔ 
3 -     مسند امام احمد ، من حدیث اسماءابنة یزید ، ۱۰ /  ۴۴۲ ، حدیث : ۲۷۶۷۰  ۔