خاص ایمان کی علامت ہے کہ دل میں ایمان نہ ہوتا تو اسے بُرا کیوں جانتا ۔ (1)
سوال زبان پھسلنے کے سبب کُفرِیہ بات منہ سے نکل گئی تو کیا حکم ہے ؟
جواب کہنا کچھ چاہتا تھا اور زبان سے کفر کی بات نکل گئی تو کافر نہ ہوا یعنی جبکہ اس اَمر سے اظہارِ نفرت کرے کہ سننے والوں کو بھی معلوم ہو جائے کہ غلطی سے یہ لفظ نکلا ہے اور اگر بات کی پَچْ کی ( یعنی بات پر اَڑگیا) تو اب کافر ہو گیا کہ کفر کی تائید کرتا ہے ۔ (2)
سوال کسی شخص کو اپنے ایمان میں شک ہو تو ایسے کے بار ے میں کیا حکم ہے ؟
جواب جس شخص کو اپنے ایمان میں شک ہو یعنی کہتاہے کہ مجھے اپنے مومن ہونے کا یقین نہیں یا کہتا ہے معلوم نہیں میں مومن ہوں یا کافر وہ کافر ہے ۔ ہاں اگر اُس کا مطلب یہ ہو کہ معلوم نہیں میرا خاتمہ ایمان پر ہوگا یا نہیں تو کافر نہیں ۔ جو شخص ایمان و کفر کو ایک سمجھے یعنی کہتا ہے کہ سب ٹھیک ہے خدا کو سب پسند ہے وہ کافر ہے ۔ یونہی جو شخص ایمان پر راضی نہیں یا کفر پر راضی ہے وہ بھی کافر ہے ۔ (3)
سوال کسی کافر کو مسلمان کرنے کا طریقہ بتائیے ؟
جواب کافِر کو مسلمان کرنے کے لئے پہلے اُ سے اُس کے باطِل مذہب سے توبہ کروائی جائے مَثَلاً مسلمان ہونے کا خواہش مندکرسچین ہے تو اُس سے کہئے کہ کہو : ”میں کرسچین مذہب سے توبہ کرتا ہوں ۔ “جب وہ یہ کہہ لے پھر اُسے کلمہ طیِّبہ
________________________________
1 - بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنّت ، ص۶۳ ۔
2 - بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت ، ص۶۳ ۔
3 - بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت ، ص۶۵ ۔