Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
39 - 360
سوال	قرآنِ پاک میں  سب جانوروں میں بدتر کن لوگوں کو قرار دیا گیا ہے ؟ 
جواب 	کافروں کو ،  چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : )اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖۚ(۵۵)(  (  پ۱۰ ، الانفال :  ۵۵) ترجَمۂ کنز الایمان :  بیشک سب جانوروں میں بدتر الله کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے ۔ 
سوال	 ایمان اور نیک اعمال پر ثابِت قَدَمی میں رکاوٹ بننے والی چند چیزیں بیان کیجئے ؟ 
جواب	  (  1) علمِ دِین سے بہرہ ور نہ ہونا ۔   (  2) مسجد میں حاضر ہونے سے کترانا ۔   (  3) زبان کی حفاظت نہ کرنا ۔   (  4) کفر اور گناہوں کے ذریعے اپنی جانوں پر ظلم کرنا ۔   (  5) کافروں بدمذہبوں اور فاسق و فاجر لوگوں کی صحبت اختیار کرنا ۔   (  6) نفسانی خواہشات کی لذت حاصل کرنے کی حرص ہونا ۔   (  7) مصائب وآلام اور آزمائشوں پر صبر نہ کرنا ۔   (  8) اللہ  تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا ۔   (  9) لمبی اُمیدیں رکھنا اور  (  10) دنیا میں رغبت رکھنا وغیرہ ۔  (1) 
سوال	وہ کون سے گناہ ہیں جن کی بخشش نہیں ؟ 
جواب	شرک و کفر کبھی نہ بخشے جائیں گے یعنی جس کی موت کفر و شرک پر ہو اس کی ہرگز مغفرت نہ ہوگی ۔  ان کے سوااللہ تعالیٰ جس گناہ کو چاہے گا اپنے محبوب بندوں کی شفاعت سے یا محض اپنے کرم سے بخش دے گا ۔  (2) 
سوال	 کیا دل میں کسی کُفرِیہ بات کا خیال آنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟ 
جواب	کُفرِیہ بات کا دل میں خیال پیدا ہوا اور زبان سے بولنا بُرا جانتا ہے تو یہ کفر نہیں بلکہ 



________________________________
1 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۱۲ ، ہود ، تحت الآیۃ : ۱۱۲ ، ۴ / ۵۰۶ ۔ 
2 -     پ۵ ، النساء : ۴۸ ، بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت ، ص۵۳ ، فتاوی رضویہ ، ۳۰ / ۷۹ ، ملتقطاً ۔