جواب حضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جس شخص میں تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کی حَلَاوَت پا لے گا : ( 1) تمام مخلوقات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہو ۔ ( 2) اللہ تعالیٰ ہی کے لئے کسی سے محبت کرے ۔ ( 3) کفر کی طرف لوٹنے کو ایسابرا جانے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے ۔ (1)
سوال وہ کونسا شخص ہے جس کے نزع کے وقت سلبِ ایمان کا خطرہ ہے ؟
جواب ولیٔ کامل ، مُجدِّدِ اَعظم ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے فرمایا : علمائے کرام فرماتے ہیں جس کو سلبِ ایمان کا خوف نہ ہو مرتے وقت اُس کا ایمان سلب ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔ (2)
سوال ایمان کی حفاظت کے کچھ اَوْرَاد بتائیے ؟
جواب ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ص311 پر ہے اکتا لیس بارصبح کو یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَاول وآخر درود شریف نیز سوتے وقت اپنے سب اَوْرَاد کے بعد سورۂ کافرون روزانہ پڑھ لیا کیجئے ، اس کے بعد کلام وغیرہ نہ کیجئے ہاں اگرضرورت ہوتو کلام کرنے کے بعد پھر سورۂ کافرون تلاوت کرلیں کہ خاتمہ اسی پر ہو ، اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰی خاتمہ ایمان پر ہوگااور تین بار صبح اورتین بارشام اِس دعا کا و ِرْد رکھیں : اَللّٰھُمْ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نُشْرِکَ بِکَ شَیْأً نَعْلَمُہٗ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُ ۔ (3)
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان خصال من اتصف... الخ ، ص۴۷ ، حدیث : ۱۶۵ ۔
2 - ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۴۹۵ ۔
3 - مسند امام احمد ، مسند الکوفیین ، ۷ / ۱۴۶ ، حدیث : ۱۹۶۲۵ ، ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۳۱۱ ۔