Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
37 - 360
اِیمان وکُفر
سوال	انسان پر سب   سے اوّلین واہم ترین فرض کیا ہے ؟ 
جواب	سب سے اولین فرض یہ ہے کہ انسان بنیادی عقائد کا علم حاصل کرے ، جس سے آدمی صحیح العقیدہ سُنّی بنتا ہے اور جن کے اِنکار و مخالَفَت سے کافِر یاگمراہ ہوجاتا ہے ۔  (1) 
سوال	احادیثِ کریمہ میں ایمان وکفر کوجانچنے کا کیامعیار بیان کیا گیا ہے ؟ 
جواب	حضورتاجدارِختمِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :  لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَترجمہ :   تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والدین ، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں ۔  (2) اور دلائل الخیرات شریف کی روایت ہے :  لوگوں  کے ایمان وکفر میں مقام ومرتبہ کی پہچان کا معیار یہ ہے کہ جس قدر وہ مجھے محبوب جانیں  گے ایمان کے نزدیک ہوں  گے اور جس قدر مجھ سے بغض رکھیں  گے ایمان سے دُور اور کفر کے نزدیک ہوں  گے ۔  خبردار !  اس کاایمان نہیں  جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب سے پیار نہیں ۔  (3) 
سوال	کونسا شخص ایمان کی حَلَاوَت کو پاسکتا ہے ؟ 



________________________________
1 -      ماخوذاز فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ /  ۶۲۳ ۔ 
2 -      بخاری ، کتاب الایمان ، باب حب الرسول من الایمان ، ۱ / ۱۷ ، حدیث : ۱۵ ۔ 
3 -      دلائل الخیرات مع شرحہ مطالع المسرات ، فصل فی فضل الصلا ةعلی النبی ، ص۷۵ ۔