Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
36 - 360
جواب	یہ ایک حوض ہے جس کی تہ مشک یعنی کستوری کی ہے ، یاقوت اور موتیوں پر جاری ہے ، دونوں کنارے سونے کے ہیں اور ان پر موتیوں کے گنبد نصب ہیں ، اس کے کوزے آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں ، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ، شہد سے زیادہ شیریں ، مشک سے زیادہ خوشبودار ہے ۔  جو ایک مرتبہ پئے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہوگا ۔  اللّٰہ تعالیٰ نے یہ حوض اپنے حبیبِ اکرم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکو عطافرمایا ہے ۔ حضورصَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّماس سے اپنی اُمّت کو سیراب فرمائیں گے ۔  (1) 
سوال	روزِمحشررحمتِ عالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ہم پرکیااحسانات  ہوں گے ؟ 
جواب	قیامت کے دن سخت گرمی کے عالَم میں شدید پیاس کے وقت (  حضور رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن ، خَاتَمُ النَّبِیِّیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ربِّ قہار عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں ہمارے لئے سر سجدہ میں رکھیں گے اور امت کی بخشش کی درخواست کریں گے ۔  کہیں امتیوں کے نیکیوں کے پلڑے بھاری کریں گے ، کہیں پُلِ صراط سے سلامتی سے گزاریں گے ، کہیں حوضِ کوثر سے سیراب کریں گے ، کبھی جہنم میں گرے ہوئے امتیوں کو نکال رہے ہوں گے ، کسی کے درجات بلند فرما رہے ہوں گے ، خود روئیں گے ہمیں ہنسائیں گے ، خود غمگین ہوں گے ہمیں خوشیاں عطا فرمائیں گے ، اپنے نورانی آنسوؤں سے امت کے گناہ دھوئیں گے ۔  (2) 



________________________________
1 -     ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب من سورۃ الکوثر ، ۵ / ۳۶ ۔ ۲۳۷ ، حدیث : ۷۲ ، ۷۱ ، ۳۳۷۰ ۔ 
بخاری ، کتاب الرقاق ، باب فی الحوض ، ۴ / ۲۶۷ ، حدیث : ۶۵۷۹ ملتقطا ۔ 
2 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۴ ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۱۶۴ ، ۲ /  ۸۷ ۔