عظام (1) ، شہداء (2) ، علماءِ کرام (3) ، حُفّاظ (4) ، حُجاج (5) بلکہ ہر وہ شخص جس کو کوئی منصبِ دینی عنایت ہوا وہ اپنے متعلقین کی شفاعت کرے گا ۔ (6) یوں ہی نابالغی میں فوت ہوجانے والے بچے اپنے ماں باپ کی شفاعت کریں گے ۔ (7)
سوال مقامِ محمودکی کچھ تفصیل بتائیے ؟
جواب یہ وہ جگہ ہے جہاں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دولہا بنائے جائیں گے ، سارے اولین وآخرین ، کفار و مؤمنین ، انبیاء و مرسلین ، بلکہ خود رَبُّ الْعٰلَمِیْن ( جَلَّ جَلَالُہُ) حضور ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی ایسی تعریفیں کریں گے جو آج ہمارے خیال و وہم سے وراء ہیں ، وہ مقام نہ معلوم کیسا عظیمُ الشان ہے جس کا رب نے قرآن شریف میں اعلان فرمایا اور ہم لوگوں کو ہراذان کے بعد اس کی دعا مانگنے کا حکم دیا گیا ، اسی مقام پرحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم”شفاعتِ کُبْریٰ“ فرمائیں گے اوریہیں سے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہاتھ پر”دروازۂ شفاعت“کھلے گا ۔ (8)
سوال حَوْضِ کَوثَر کے اوصاف بیان کیجئے ؟
________________________________
1 - بہارشریعت ، حصہ اول ، ۱ / ۱۳۹ ۔
2 - ابو داود ، کتاب الجھاد ، باب فی الشھید یشفع ، ۳ / ۲۲ ، حدیث : ۲۵۲۲ ۔
3 - شعب الایمان ، باب فی طلب العلم ، فصل فی فضل العلم وشرفہ ، ۲ / ۲۶۸ ، حدیث : ۱۷۱۷ ۔
4 - ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فی فضل من تعلم القران وعلمہ ، ۱ / ۱۴۱ ، حدیث : ۲۱۶ ۔
5 - مسند بزار ، مسند ابی موسی الاشعری ، ۸ / ۱۶۹ ، حدیث : ۳۱۹۶ ۔
6 - ترمذی ، کتاب صفة القیامة ، باب۱۲ ، ۴ / ۱۹۹ ، حدیث : ۲۴۴۸ ، معجم کبیر ، ۸ / ۲۷۵ ، حدیث : ۸۰۵۹ ۔
7 - تاریخ ابن عساکر ، رقم۲۱۹۱ ، رکن بن عبداللہ مکحول ، ۱۸ / ۱۹۳ ، حدیث : ۴۲۲۷ ۔
8 - مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۴۱۲ ۔