سوال مدنی مُنّوں اور مُنّیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے روشناس کروانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے کیا عظیم کاوِش کی ہے ؟
جواب مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کو اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ درست دنیاوی تعلیم دینے کی غرض سے دعوتِ اسلامی نے 25 صَفَرُالمظفّر 1432ھ مطابق 31 جنوری 2011ء میں بنام ’’دار المدینہ ( اسکول سسٹم) ‘‘متعارف کروایا ہے ، جس کی کئی شہروں کے مختلف علاقوں میں شاخیں قائم ہیں اورمزیدکوششیں جاری ہیں ۔ (1)
سوال مدنی چینل کا آغاز کس سن میں ہوا؟
جواب رمضان المبارک۱۴۲۹ھ مطابق 2008ء میں ۔ (2)
سوال دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت کیا خدمت سرانجام دی جاتی ہے ؟
جواب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ دکھیارے مسلمانوں کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت شیخِ طریقت اَمِیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہ کی اجازت دیئے گئے تعویذات ومکتوبات اور اَوْرَادِ عطاریہ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ دیتی ہے نیز استخارے بھی کرتی ہے ۔ پاکستان بھر میں روزانہ لگنے والے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے ( اسلامی بھائیوں کے ) تقریباً 600 ، بیرونِ ملک تقریباً 150سے زائد ہیں ، ماہانہ مریضوں کی اوسطاً تعداد :
________________________________
1 - دعوت اسلامی کی جھلکیاں ، ص۱۴ ، ماخوذ اً ۔
2 - دعوت اسلامی کا تعارف ، ص۴۳ ۔