Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
352 - 360
سوال 	دعوتِ اسلامی کا کونسا شعبہ درسِ نظامی میں پڑھائی جانے والی کتب پر کام کررہا ہے ؟ 
جواب	وہ شعبہ دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ  کا” شعبہ درسی کُتُب‘‘ہے جو درسِ نظامی میں رائج کم وبیش 80 کتب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ان پر شروحات ، حواشی اور تسہیل کا کام کر رہا ہے ۔ اس شعبہ میں کئی وہ عُلمائے کرام بھی ہیں جو جامعۃ المدینہ میں تدریس کے ساتھ ساتھ اپنی تحریری خدمات بھی سرانجام دے رہے  ہیں ، تادمِ تحریر ’’درسِ نظامی‘‘  (  عالم کورس) میں پڑھائی جانے والی 55 سے زائد کتب اس شعبہ کی طرف سے منظرِ عام پر آچکی ہیں اورتقریباً 18 كتب پر کام جاری ہے ، اس  شعبہ کے اہداف میں درسِ نظامی میں شامل جملہ کتب کے عربی حواشی وشروحات  شامل ہیں ۔ 
سوال	جامعات المدینہ سے سَنَدِ فَراغت پانے والوں کے نام کے ساتھ کیا لکھا جاتا ہے ؟ 
جواب	دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ سے سَنَدِ فَراغت حاصِل کرنے والے عُلَمائے کرام  کے نام کے ساتھ مَدَنی لکھا اور بولاجاتا ہے ۔  (1) 
سوال	 مدرسۃ المدینہ بالغان کے بارے میں کچھ بتائیے ؟ 
جواب	دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں  مختلف مقامات اور مساجِد میں عُمُوماً بعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے ، جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے ، حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قراٰنِ کریم سیکھتے ، دُعائیں یاد کرتے ، نَمازیں دُرُست کرتے اور سنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔  (2) 



________________________________
1 -     دعوت اسلامی کا تعارف ، ص۳۲ ۔ 
2 -     دعوت اسلامی کی جھلکیاں ، ص۹ ۔