ایک لاکھ پچیس ہزار ، ماہانہ مکتوباتِ عطاریہ ( دستی یعنیBy Hand ، بذریعہ ڈاک وبذریعہ نیٹ) ساٹھ ہزارسے زائداور ماہانہ تعویذات و اورادِ عطاریہ تقریباً 4 لاکھ سے زائد ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ ۔ (1)
سوال مکتبۃ المدینہ کتنی زبانوں میں کتب ورسائل شائع کررہا ہے ؟
جواب اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تراجم کئی کتب ورسائل کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرتی ہے اور انہیں مکتبۃ المدینہ شائع کرتا ہے ، تادمِ تحریر36 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا سلسلہ ہے جن میں عربی ، انگریزی ، فارسی ، چائنیز ، اسپینش ، رشین ، سندھی ، پشتو ، تامل ، فرینچ ، سواہیلی ، ڈینش ، جرمن ، ہندی ، بنگلہ اورگجراتی زبانیں شامل ہیں ۔ (2)
سوال دعوتِ اسلامی کے بارہ مدنی کام کونسے ہیں؟
جواب بارہ مدنی کام یہ ہیں : ]روزانہ کے پانچ مدنی کام[ ( 1) صدائے مدینہ ( 2) بعدِفجر مدنی مشورے کاحلقہ ( 3) مسجد درس ( 4) چوک درس ( 5) مدرسۃ المدینہ بالغان ۔ ]ہفتہ وار پانچ مدنی کام[ ( 6) علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ( 7) ہفتہ واراجتماع میں اَوّل تا آخر شرکت ( 8) جمعہ اعتکاف ( 9) کیسٹ اجتماع ( 10) تحصیل اجتماع ۔ ]ماہانہ دو مدنی کام[ ( 11) مدنی انعامات ( 12) مدنی قافلہ ۔ (3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - دعوت اسلامی کی جھلکیاں ، ص۸ ، ماخوذ اً ۔
2 - دعوت اسلامی کی جھلکیاں ، ص۱۲ ، ماخوذ اً ۔
3 - رہنمائے جدول ، ص ۷۳ ۔